ایئر انڈیا کے طیارے کا ہنگری میں رابطہ ٹوٹا ، جنگی طیاروں نے کیا اسکارٹ

Mar 10, 2017 09:49 PM IST | Updated on: Mar 10, 2017 09:49 PM IST

نئی دہلی: سرکاری ایئرلائنز ایئر انڈیا کے احمد آباد سے لندن جا رہے طیارے کا آج ہنگری کے فضائی حدود میں اے ٹی سی سے رابطہ ٹوٹ جانے کی وجہ سے اسے مقامی ایئر فورس کے جیٹ طیاروں نے گھیر لیا۔ تاہم، بعد میں رابطہ قائم ہو گیا اور طیارے هیتھرو ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گیا۔

ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فریکوینسي میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے طیارے کا رابطہ ٹوٹا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے میں 231 مسافروں کے ساتھ عملے کے 18 افراد سوار تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ طیارہ مقررہ وقت کے مطابق صبح 11 بجے هیتھرو ہوائی اڈے پر بحفاظت اتر گیا ۔ واقعہ کے بارے میں شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

ایئر انڈیا کے طیارے کا ہنگری میں رابطہ ٹوٹا ، جنگی طیاروں نے کیا اسکارٹ

ایک ماہ میں دوسری بار کسی ہندستانی طیارے کا رابطہ غیر ملکی زمین پر اے ٹی سی سے ٹوٹا ہے۔ اس سے پہلے 16 فروری کو جیٹ ایئر ویز کے 330 مسافروں کے ساتھ ممبئی سے ہیتھرو ہوائی اڈے جا رہے طیارے کا جرمنی کی فضائی حدود میں اے ٹی سی سے رابطہ ٹوٹ جانے کے بعد جرمن فضائیہ کے جنگی طیاروں نے اسے گھیر لیاتھا۔ چند منٹ بعد اے ٹی سی سے رابطہ قائم ہو گیا تھا جس کے بعد طیارہ لندن میں بحفاظت اترگیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز