اخراجات میں کمی : ایئر انڈیا کی گھریلو پروازوں کی اکنامی کلاس میں اب نہیں ملے گا نان ویج

Jul 10, 2017 05:44 PM IST | Updated on: Jul 10, 2017 05:44 PM IST

نئی دہلی: سرکاری طیارہ سروس کمپنی ایئر انڈیا نے اخراجات کو کم کرنے کے مقصد سے گھریلو روٹوں پر اکنومی کلاس کے مسافروں کو صرف ویج پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر لائنز نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ایئر انڈیا نے نقصان ، اخراجات کو کم کرنے اور کیٹرنگ کی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے گھریلو پروازوں کے اکنومی زمرے میں نان ویج پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔

ایئر انڈیا کے کارپوریٹ مواصلاتی ڈائریکٹر جنرل جی پی راؤ نے بتایا کہ سبزی اور گوشت دونوں کا متبادل ہونے سے کھانےکافی بربادی ہوتی تھی اور اس کے باوجود کبھی کبھی تمام مسافروں کو ان کی پسند کامتبادل فراہم کرنے میں دقت آتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کے پاس ٹکٹ بکنگ کے وقت بھی اپنی پسند بتانے کا اختیار ہے، لیکن ایسا بہت کم مسافر کرتے تھے۔ لہذا بربادی روکنے اور اخراجات کو کم کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس سے مسافروں کی شکایات بھی کم ہوں گی۔

اخراجات میں کمی : ایئر انڈیا کی گھریلو پروازوں کی اکنامی کلاس میں اب نہیں ملے گا نان ویج

مسٹر راؤ نے کہا کہ ایئر انڈیا اخراجات کو کم کرنے اور اپنی آمدنی بڑھانے کے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ سرمایہ حاصل کرنے کے لئے اثاثوں کی فروخت کی بھی کوشش میں مصروف ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سرکاری طیارہ سروس کمپنی اس وقت 52 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے قرض میں ڈوبی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی اس کا نقصان بھی 50 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا ہو چکا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز