کرائے پر ملتی ہے اے کے- 47، کرایا 50 ہزار سے لے کر ایک لاکھ تک

Jun 12, 2018 07:56 PM IST | Updated on: Jun 12, 2018 09:11 PM IST

اے کے-47 جیسے خطرناک اسلحہ جرم کی دنیا میں کرائے پر ملتا ہے۔ بے شک اسےپڑھ کر آپ حیران ہیں، لیکن یہ سچ ہے۔ مجرمین کی پہنچ میں اے کے-47 جیسے ہتھیار آجانے سے پولیس کے ہوش اڑے ہوئے ہیںاکثر بڑے حادثات میں بدمعاش اے کے 47 کا استعمال کر کے پولیس کو چیلنج بھی دے چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل ہی دہلی کے چھترپور میں ہوئی ہاتھاپائی میں بدمعاشوں کی جانب سے اے کے 47 کا استعمال کئے جانے کی خبر آرہی تھی۔ ذرایعہ ابلاغ کے مطابق جرم کی دنیا میں اے کے-47 جیسے اسلحہ اب عام ہتھیار ہو گئے ہیں ۔ 3 سے4 لاکھ روپیے جمع کرنے پر اے کے 47 کرائے پر مل جاتی ہے۔  جس کا کرایا 50 ہزار روپیے سے لے کر ایک لاکھ روپیے تک ہے۔

کرائے پر ملتی ہے اے کے- 47، کرایا 50 ہزار سے لے کر ایک لاکھ تک

پرونشیل پولیس سرویس میں ایس پی عہدہ سے ریٹائرڈ ہوئے سنجے شکلا بتاتے ہیں کہ اے کے 47 کا استعمال مغربی یو پی اور دہلی این سی آر کے گینگس بہت کر رہے ہیں۔ واضح ہو کہ کچھ روز قبل ہی مارے گئے بدمعاش شرون کے پاس سے اے کے 47 ملی تھی۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز