یوپی اسمبلی انتخابات: ملائم کو جھٹکا دینے کے لئے راہل سے 'ہاتھ' ملائیں گے اکھلیش

Jan 11, 2017 11:24 AM IST | Updated on: Jan 11, 2017 11:24 AM IST

نئی دہلی۔ سماج وادی پارٹی میں مچے سیاسی گھمسان ​​کے درمیان اکھلیش یادو اپنے والد ملائم سنگھ یادو کو ایک اور جھٹکا دینے جا رہے ہیں۔ ملائم کی رضامندی کے بغیر اکھلیش اب کانگریس کے ساتھ اتحاد کی تیاری میں ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو اکھلیش یادو کی سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کا روڈ میپ تیار ہو چکا ہے اور اس سلسلے میں جلد ہی اعلان کیا جا سکتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اتحاد ہوتے ہی راہل گاندھی اور اکھلیش یادو ریاست بھر میں مشترکہ طور پر انتخابی مہم پر نکلیں گے۔

مشترکہ انتخابی مہم کے موقع پر راہل گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا بھی موجود رہیں گی۔ اسی ہفتے اتحاد کا اعلان ہوتے ہی اکھلیش یادو، ان کی بیوی اور قنوج سے ممبر پارلیمنٹ ڈمپل یادو، پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی کی ملاقات دہلی میں ہوگی۔ اس میں اس مشترکہ انتخابی مہم کی لانچنگ کی جائے گی۔

یوپی اسمبلی انتخابات: ملائم کو جھٹکا دینے کے لئے راہل سے 'ہاتھ' ملائیں گے اکھلیش

بتایا جا رہا ہے کہ سماج وادی پارٹی اور خاندان میں چل رہے تنازعہ کی وجہ سے اس لانچنگ میں تاخیر ہوئی۔ اب جب کہ اکھلیش اور ملائم خیمہ سماج وادی پارٹی اور اس کے سمبل کو لے کر الیکشن کمیشن میں ہے، ایسے میں 13 جنوری کو الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ سناتے ہی اس کا اعلان بھی ہو سکتا ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اکھلیش اور پرینکا گاندھی کی اتحاد کو لے کر دسمبر میں بات ہو چکی ہے۔ دونوں ہی اتحاد کو لے کر مثبت دکھائی دے رہے ہیں۔ اب جب راہل گاندھی چھٹی سے واپس آ چکے ہیں تو امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس ہفتے اتحاد پر مہر لگ سکتی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز