اکھلیش خیمے نے الیکشن کمیشن سے مل کر ’’سائیکل‘‘ پر کیا دعویٰ، پیش کی یہ دلیل

Jan 03, 2017 01:45 PM IST | Updated on: Jan 03, 2017 01:45 PM IST

نئی دہلی۔ سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے اکھیلیش خیمے نے الیکشن کمیشن سے مل کر پارٹی کے انتخابی نشان ’’سائکل‘‘ پر دعویٰ پیش کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ ہی اصلی پارٹی ہیں۔اکھیلیش خیمے کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ رام گوپال یادو،نریش اگروال اورپارٹی کے نائب صدر کرنمے نندا نے الیکشن کمیشن کے ساتھ تقریباً 20منٹ کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ ایس پی کے تمام کارکنان نے وزیراعلی اکھیلیش یادو کی قیادت میں اعتماد ظاہر کیا ہے اور انہیں اتفاق رائےسے پارٹی کا نیا صدر منتخب کیا گیا ہے۔اس کی بنیاد پر ہی پارٹی کےنام اور انتخابی نشان پر اکھیلیش خیمے نے اپنا دعویٰ کیا ہے۔

رام گوپال یادو نے کہا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو ایک ریلیز سونپی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اکھیلیش خیمہ ہی اصلی سماجوادی پارٹی ہے اور پوری پارٹی  اکھلیش یادو کے ساتھ ہے اس لئے پارٹی کا نام اور انتخابی نشان’’ سائکل ‘‘انہیں ہی الاٹ کیا جانا چاہئے۔ کل بھی ملائم سنگھ یادو کی قیادت میں ایک وفد الیکشن کمیشن سے ملا تھا اور ایس پی کے نام اور انتخابی نشان پر دعویٰ کیا تھا۔

اکھلیش خیمے نے الیکشن کمیشن سے مل کر ’’سائیکل‘‘ پر کیا دعویٰ، پیش کی یہ دلیل

چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد سماجوادی پارٹی کے لیڈران باہر آتے ہوئے

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز