اتر پردیش میں ایس پی اور بی ایس پی اتحاد کی جانب، مایا کے بعد اکھلیش نے بھی دیا اشارہ

Apr 15, 2017 06:58 PM IST | Updated on: Apr 15, 2017 06:58 PM IST

لکھنؤ۔  سماج وادی پارٹی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج کہا کہ غیر بھارتیہ جنتا (بی جے پی) پارٹیوں کے کسی بھی عظیم اتحاد میں شامل ہونے کے لئے ایس پی تیار ہے۔ پارٹی کی ممبرشپ مہم کے آغاز کے موقع پر مسٹر یادو نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ آنے والے وقت میں بی جے پی کے خلاف جو بھی اتحاد بنے گا ایس پی اس میں بھر پور کردار ادا کریگي، کیونکہ لوک سبھا کے آئندہ انتخابات کی اہم لڑائی اتر پردیش میں ہی ہوگی۔ اس ریاست میں لوک سبھا کی سب سے زیادہ 80 نشستیں ہیں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ حال ہی میں اپنے دہلی دورے کے دوران انھوں نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شرد پوار، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی سے ملاقات کی تھی۔ واضح ر ہے کہ بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے بھی کل غیر بی جے پی پارٹیوں کے اتحاد کے قیام کی ضرورت ظاہر کی تھی۔

اتر پردیش میں ایس پی اور بی ایس پی اتحاد کی جانب، مایا کے بعد اکھلیش نے بھی دیا اشارہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز