اکھلیش یادو سماجوادی پارٹی کے اگلے پانچ سال کے لئے صدر منتخب کئے گئے

آگرہ۔ اترپردیش کے سابق وزیراعلی اکھیلیش یادو کو آج سماجوادی پارٹی(ایس پی) کا صدر منتخب کرلیا گیا۔

Oct 05, 2017 12:20 PM IST | Updated on: Oct 05, 2017 12:20 PM IST

آگرہ۔ اترپردیش کے سابق وزیراعلی اکھیلیش یادو کو آج سماجوادی پارٹی(ایس پی) کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ سماجوادی پارٹی کے ایک روزہ قومی کنونشن میں مسٹر یادو کو صدر منتخب کئے جانے کی تجویز پارٹی کے جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو نے پیش کی، جس کی سبھی نمائندوں نے اتفاق رائے سے حمایت کی۔ مسٹر یادو کے صدر منتخب کرلئے جانے کے بعد اب پارٹی میں نئے دور کی شروعات ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے یادو خاندان میں چلے طویل تنازعہ کے درمیان گزشتہ یکم جنوری کو لکھنؤ میں پارٹی کی ہنگامی پریس کانفرنس بلاکر ملائم سنگھ یادو کو صدر کے عہدے سے ہٹا کر اکھیلیش یادو کو پارٹی کی کمان سونپ دی گئی تھی۔

سماجوادی پارٹی کے صدر کے طور پر اکھیلیش یادو کا دور اقتدار پانچ سال کا ہوگا۔ پہلے صدر کی مدت کار تین سال ہوتی تھی، لیکن حال ہی میں پارٹی آئین میں ترمیم کرکے اسے پانچ سال کر دیا گیا۔ گزشتہ 23ستمبر کو لکھنؤ میں پارٹی کی صوبائی کانفرنس میں نریش اتم کو ریاست کا صدر منتخب کیاگیا تھا۔ ان کی بھی مدت کار پانچ سال کر دی گئی ہے۔ ریاستی صدر کا دور اقتدار بھی پہلے تین سال کا ہوتا تھا ۔

اکھلیش یادو سماجوادی پارٹی کے اگلے پانچ سال کے لئے صدر منتخب کئے گئے

اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو: فائل فوٹو، رائٹرز۔

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے بعد سماجوادی پارٹی کا پہلی بار قومی کنونشن بلایا گیا ہے۔انتخابات میں ایس پی کو کراری ہار ملی تھی۔ کل 403 اسمبلی حلقوں میں سے پارٹی صرف 47پر جیت حاصل کرپائی تھی۔ پارٹی نے وہ الیکشن اکھیلیش یادو کی قیادت میں لڑا تھا۔ ملائم سنگھ یادو اور شیوپال سنگھ یادو نے انتخابی تشہیر میں دلچسپی کے ساتھ حصہ نہیں لیا تھا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز