سماجوادی پارٹی کی نئی قومی مجلس عاملہ کا اعلان ، شیوپال کو نہیں ملی جگہ ، اعظم خاں بنے جنرل سکریٹری

Oct 16, 2017 10:59 PM IST | Updated on: Oct 16, 2017 10:59 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے آج قومی مجلس عاملہ کے 55 ارکان کا اعلان کر دیا جس میں شیوپال سنگھ یادو کو جگہ نہیں دی گئی ہے۔ مجلس عاملہ میں رام گوپال سنگھ یادو اور ان کے بیٹے اکشے یادو کے علاوہ خاندان کے ارکان کو جگہ نہیں دی گئی ہے۔ مسز جیہ بچن سمیت پانچ خواتین، ایگزیکٹو میں شامل ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل رام گوپال یادو کو خصوصی جنرل سیکرٹری نامزد کیا ہے۔ اکھلیش یادو کو آگرا میں منعقد قومی کانفرنس میں صدر بنایا گیا تھا اور قومی ایگزیکٹو کو منتخب کرنے کے لئے اختیار دیا گیا تھا۔

پارٹی ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر اکھلیش یادو نے کرنمئے نندا کو نائب صدر مقرر کیا ۔ اس کے علاوہ سینئر لیڈر اعظم خاں، نریش اگروال، روی پرکاش ورما، سریندر ناگر، بلرام یادو، وشمبھر پرساد نشاد، اودھیش ورما، اندرجيت سروج، رام لال سمن اور رما شنکر ودیارتھی راج بھر کو پارٹی کا جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سنجے سیٹھ پارٹی کے خزانچی ہوں گے جبکہ جے اےٹوني، رام پوجن پٹیل، ڈ اکٹر مدھو گپتا، کمال اختر، ابھیشیک مشرا، راجندر چودھری، رمیش پرجا پتی ، پی این چوہان، مسز ارونا کوری اور جاوید عابدی سیکرٹری ہوں گے۔

سماجوادی پارٹی کی نئی قومی مجلس عاملہ کا اعلان ، شیوپال کو نہیں ملی جگہ ، اعظم خاں بنے جنرل سکریٹری

ذرائع نے بتایا کہ مجلس عاملہ کے اراکین میں مسز جیہ بچن کے علاوہ احمد حسن، رام گووند چودھری، ابو عاصم اعظمی، چندرپال سنگھ یادو، جاوید علی خاں، نیرج شیکھر، ایس آر ایس یادو، اروند کمار سنگھ، رام آسرے وشوکرما، مسز اوشا ورما ، مسز جوہی سنگھ، رام ہري چوہان ایڈووکیٹ، رام دلارے راج بھر، ونود سوتا، ڈاکٹر لاکھن سنگھ پال، سدیپ رنجن سین، ارون دوبے، راجیو رائے، سنتوش دویدی، جگدیپ سنگھ یادو، اویناش کشواہا،اجوال رمن سنگھ، سنجے لاٹھر اور راج پال کشیپ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الطاف انصاری، کسان سنگھ , اقبال قادری اور شیو کمار راٹھور خاص مدعو رکن ہوں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز