بجلی بحران سے دیہی اور شہری علاقوں میں افراتفری ، یوگی حکومت ہر محاذ پر ناکام : اکھلیش یادو

Aug 09, 2017 10:54 PM IST | Updated on: Aug 09, 2017 10:54 PM IST

فیض آباد: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت ہر محاذ پر ناکام رہی ہے۔ مسٹر یادو آج یہاں ایودھیا اسمبلی حلقہ کے گرام مڈنا میں مجاہد آزادی اور سابق ممبر اسمبلی آنجہانی راجبلی یادو کے مجسمہ کی نقاب کشائی کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ ریاست کے عوام پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون نظام تباہ حال ہے اور روزافزوں لوٹ، قتل اور عصمت دری جیسے واقعات ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت سماجوادی پارٹی کے بنائے ہوئے منصوبوں پر ہی چل رہی ہے۔ یوگی حکومت اب تک عوام کے مفاد میں کوئی منصوبہ نہیں بناسکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بجلی کے بحران پر دیہی علاقوں میں اور شہری علاقوں میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ کہیں پر بھی چوبس گھنٹے بجلی نہیں آ رہی ہے جس سے کسان اور عوام کافی پریشان نظر آ رہے ہیں۔

بجلی بحران سے دیہی اور شہری علاقوں میں افراتفری ، یوگی حکومت ہر محاذ پر ناکام : اکھلیش یادو

file photo

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی نے کہا کہ اتر پردیش میں جتنے بجلی کے پلانٹ ہم نے لگوائے ہیں ، بھارتیہ جنتا پارٹی کبھی نہیں لگوا سکتی ۔ انہوں نے عوام کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ایمبولینس ہم نے چلائی۔ ایمبولینس سے سماجوادی نام ہٹا دیا گیا۔آج ایسا وقت آ گیا کہ ریاستی حکومت ایمبولینس میں ڈیزل تک نہیں دے پا رہی ہے ، جس سے مریضوں کو اسپتال تک لایا جا سکے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز