اکھلیش یادو کا اشارہ ، ملائم اور شیوپال کے دور کا خاتمہ قریب ، نوجوانوں پر ہوگی توجہ مرکوز

Sep 14, 2017 09:48 PM IST | Updated on: Sep 14, 2017 09:48 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے صدر اکھلیش یادو نے اپنے والد اور پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو اور چچا شیو پال سنگھ یادو کے دور کے اختتام کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی بنیادی طور پر نوجوانوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔ مسٹریادو نے آج صحافیوں کو بتایا کہ پارٹی کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں ۔ خواہ ہو اچھاہو یا برا۔ میرے ساتھ بزرگوں کی دعائیں ہیں لیکن ہمارا مقصد یہ ہے کہ نوجوانوں کو پارٹی سے منسلک کریں۔

لکھنؤ اور آگرہ میں پارٹی کے ریاستی اور قومی اجلاس میں مسٹر ملائم سنگھ یادو اور مسٹر شیو پال سنگھ یادو کو کوئی عہدہ دیئے جانے کی تجویز سے متعلق سوال کو درکنار کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ اس مسئلے پر میں آپ کے کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا۔ ایس پی کا ریاستی اجلاس 23 ستمبر کو یہاں مجوزہ ہے جبکہ آگرہ میں قومی اجلاس پانچ اکتوبر کو ہونا طے ہے جہاں مسٹر اکھلیش یادو کو اگلے پانچ سال کے لیے دوبارہ صدر منتخب کیا جائے گا۔

اکھلیش یادو کا اشارہ ، ملائم اور شیوپال کے دور کا خاتمہ قریب ، نوجوانوں پر ہوگی توجہ مرکوز

file photo

اس سے قبل گزشتہ یکم جنوری کو پارٹی کے ہنگامی اجلاس میں مسٹر اکھلیش یادو کو مسٹر ملائم سنگھ یادو کی جگہ صدر منتخب کیا گیا تھا۔ آئندہ سیشن میں پارٹی کے اس فیصلے کی تصدیق ہوگی جو بعد میں الیکشن کمیشن کو بھیجے جائیں گے۔ مسٹریادو نے دیگر پارٹیوں کے چند لیڈران کا پارٹی میں شمولیت کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ، "ہم پارٹی میں ہر ایک کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہیں۔ "اس سےقبل قیاس لگائے جا رہے تھے کہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے باغی لیڈر نسیم الدین صدیقی اپنے حامیوں کے ساتھ ایس پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

پریس کانفرنس میں موجود مسٹر ملائم کے قریبی ساتھی اور ممتاز ہندی مصنف ادے پرتاپ سنگھ نے کہا کہ اب نوجوانوں کو سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے۔ ان کی نیک خواہشات مسٹر اکھلیش یادو کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز