آشیرواد ملنے کے بعد ملائم سے ملاقات کرنے پہنچے اکھلیش یادو ، قومی اجلاس کیلئے کیا مدعو

Sep 28, 2017 08:53 PM IST | Updated on: Sep 28, 2017 08:53 PM IST

لکھنو: سماجو ادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے آج پارٹی کے بانی اور اپنے والد ملائم سنگھ یادو سے ملاقات کی۔ اکھلیش یادو ایس پی کے بانی سے ملاقات کرنے کے لئے ان کی سرکاری رہائش گاہ پہنچے اور تقریباََ ایک گھنٹے تک رکے۔ والد کی رہائش گاہ سے نکلنے کے بعد انہوں نے نامہ نگاروں سے کوئی بات نہیں کی اور کار میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔ پارٹی کے ذرائع کے مطابق اکھلیش پارٹی کے بانی کو آگرہ میں مجوزہ ایس پی کے قومی اجلاس کے لئے مدعو کرنے گئے تھے۔ اس دوران والد (ملائم) بیٹے (اکھیلیش) کے مابین کئی اہم امور پر بات چیت ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ 25ستمبر کو مسٹر ملائم سنگھ یادو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اکھیلیش کو آشیرواد دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ بیٹا ہونے کے ناطے ان کا آشیرواد اس کے ساتھ ہے لیکن ان کے فیصلوں سے وہ اتفاق نہیں کرتے ۔ ملائم کے اس بیان سے ایس پی صدر کے تئیں نرمی کے اشارے ملنے لگے تھے ۔ ایس پی کے بانی کی اس پریس کانفرنس سے پہلے قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ وہ نئی پارٹی کا اعلان کرسکتے ہیں۔

آشیرواد ملنے کے بعد ملائم سے ملاقات کرنے پہنچے اکھلیش یادو ، قومی اجلاس کیلئے کیا مدعو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز