ملائم سنگھ کو بڑا جھٹکا ، الیکشن کمیشن نے اکھلیش یادو کو تسلیم کیا سماجوادی پارٹی کا صدر ، دی سائیکل

Jan 16, 2017 06:59 PM IST | Updated on: Jan 17, 2017 09:35 AM IST

نئی دہلی : سماجوادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق سائیکل کا انتخابی نشان اکھلیش یادو کو مل گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اکھلیش یادو کو ہی سماج وادی پارٹی کا صدر تسلیم کیا ہے۔ اکھلیش یادو اور ملائم سنگھ یادو کے خیمے کے سائیکل پر دعوی کے بعد الیکشن کمیشن نے آج اپنا یہ اہم فیصلہ سنایا ہے۔

خیال رہے کہ یوپی میں پہلے مرحلے کی پولنگ کے لئے 17 جنوری کو کاغذات نامزدگی داخل ہونے شروع ہوجائیں گے۔تاہم اگر پہلے ہوئے اس طرح کے تنازعات پر الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو دیکھیں ، تو کمیشن نے انتخابی نشان ہی ضبط کرلئے تھے ۔

ملائم سنگھ کو بڑا جھٹکا ، الیکشن کمیشن نے اکھلیش یادو کو تسلیم کیا سماجوادی پارٹی کا صدر ، دی سائیکل

واضح رہے کہ ایس پی میں جاری بحران کے درمیان سب سے پہلے ملائم اور پھر اکھلیش خیمے نے الیکشن کمیشن میں انتخابی نشان پر اپنا دعوی ٹھونکا تھا۔ ملائم کا کہنا تھا کہ پارٹی انہوں نے بنائی ہے ، اس وجہ سے 'سائیکل پر پہلا حق ان کا ہے۔

جبکہ اکھلیش خیمے کے رام گوپال یادو نے چھ جنوری کو اکھلیش کے حامی لیڈروں کی فہرست سونپی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ 229 میں سے 212 ممبران اسمبلی، 68 میں سے 56 قانون ساز کونسل کے اراکین اور 24 میں سے 15 ممبران پارلیمنٹ نے اکھلیش کو حمایت دینے والے حلف نامہ پر دستخط کئے ہیں۔ رام گوپال نے کہا تھا کہ اکھلیش یادو کی قیادت والی پارٹی صرف اصلی سماج وادی پارٹی ہے اور سائیکل اسی خیمے کو ملنی چاہئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز