اکھلیش یادو نے ملائم کا تختہ پلٹا، شیو پال کے پر کترے تو امر کو دکھایا باہرکا راستہ

Jan 01, 2017 12:34 PM IST | Updated on: Jan 01, 2017 12:34 PM IST

لکھنو : وزیر اعلی اکھلیش یادو اور رام گوپال یادو نے سماجوادی پارٹی (ایس پی) کو پوری طریقے سے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ پارٹی کے قومی اجلاس میں اکھلیش یادو کو ایس پی کا قومی صدر کا اعلان کرنے کی تجویز پاس کر دی گئی ہے ۔ یہ تجویز سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے پیش کی ، جس کو منظور کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں شیو پال یادو کو ایس پی کے ریاستی صدر کے عہدہ سے ہٹانے کی تجویز بھی منظور ہو گئی ۔ ان کی جگہ بدایوں سے ممبر پارلیمنٹ دھرمیندر یادو کو یوپی ریاستی صدر بنادیا گیا۔راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ امر سنگھ کو بھی ایس پی سے نکالنے کی تجویز پیش کی گئی ۔ جو متفقہ طور پر پاس ہو گئی۔ اس کے علاوہ ملائم سنگھ یادو کو قومی صدر کے عہدہ سے ہٹا کر مارگ درشک بنا دیا گیا۔

اکھلیش یادو نے ملائم کا تختہ پلٹا، شیو پال کے پر کترے تو امر کو دکھایا باہرکا راستہ

ملائم پر نہیں آنے دوں گا آنچ: اکھلیش

سماج وادی پارٹی کے قومی اجلاس میں یہ چار بڑے فیصلے لینے کے بعد وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ نیتا جی (ملائم سنگھ یادو) کے خلاف سازش ہوتی ہے ، تو ان کا بیٹا ہونے کے ناطے میری ذمہ داری ہے کہ وہ سازش کو بے نقاب کروں ۔ ان کی شبیہ پر کسی طرح کی آنچ آنے نہیں دی جائے گی۔ نیتا جی کا ساتھ ضروری ہے۔ باپ بیٹے کے رشتے کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی 2017 کے اسمبلی انتخابات جیت کر ایک بار پھر اقتدار میں آئے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز