یوپی میں ایک مخصوص ذات کے پولیس اہلکاروں کا تبادلہ اور ان کی معطلی کی جارہی ہے : اکھلیش یادو

انہیں نہیں معلوم تھا کہ افسر ان اتنی اچھی طرح جھاڑو لگا لیتے ہیں، اگر معلوم ہوتا تو جھاڑو لگوایا جاسکتا تھا۔

Mar 25, 2017 02:11 PM IST | Updated on: Mar 25, 2017 02:11 PM IST

لکھنو : سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ہفتہ کو پارٹی آفس میں آئی پی ایس اور آئی ایس اہلکاروں کے جھاڑو لگانے پر طنز کستے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ افسر ان اتنی اچھی طرح جھاڑو لگا لیتے ہیں، اگر معلوم ہوتا تو جھاڑو لگوایا جاسکتا تھا۔

اکھلیش یادو وزیر اعلی ادتیہ ناتھ یوگی کے صفائی والے فرمان پر اہلکاروں پر چوٹکی لے رہے تھے۔ وزیر اعلی نے اپنے فرمان میں تمام اہلکاروں کو صفائی پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد ریاست کے تمام اضلاع سے اہلکاروں کے جھاڑو لگانے کی تصویر سامنے آ رہی ہے۔

یوپی میں ایک مخصوص ذات کے پولیس اہلکاروں کا تبادلہ اور ان کی معطلی کی جارہی ہے : اکھلیش یادو

پریس کانفرنس میں اکھلیش یادو نے یوگی حکومت پر ایک مخصوص ذات کے پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص ذات کے پولیس اہلکاروں کا تبادلہ اور انہیں معطل کیا جا رہا ہے، لیکن آپ لوگ اس خبر نہیں لگائیں گے۔

اکھلیش یادو نے آدتیہ ناتھ یوگی کے پارلیمنٹ میں دیئے گئے ان کی تقریر پر کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ مجھ سے عمر میں ایک سال بڑے ہیں، ہم کہتے ہیں کام میں بہت پیچھے ہو، عمر میں تو بڑے ہو سکتے ہو۔

Loading...

پانچ کالی داس میں واقع وزیر اعلی رہائش گاہ کے شدھی کرن پر اکھلیش نے کہا کہ انہیں اس سے کوئی اعتراض نہیں ہے ، لیکن وہاں رہ رہے موروں کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز