اکھلیش یادو مبارکپور سے تو ارپنا یادو لکھنو کینٹ سے لڑیں گی الیکشن ، شاداب فاطمہ کو نہیں ملا ٹکٹ

Jan 23, 2017 05:02 PM IST | Updated on: Jan 23, 2017 05:02 PM IST

لکھنو : سماج وادی پارٹی نے پیر کو اپنے 37 امیدواروں کی آخری فہرست جاری کر دی۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے وزیر اعلی اکھلیش یادو اعظم گڑھ کی مبارکپور اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ جبکہ ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو ارپنا یادو کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وہ لکھنؤ کینٹ سے الیکشن لڑیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ سماج وادی پارٹی کے ذریعہ یو پی کے لکھنؤ کینٹ سیٹ سے ارپنا یادو کو ٹکٹ دئے جانے سے وہاں پر دلچسپ مقابلہ کی امید ہے ، کیونکہ بی جے پی نے اس سیٹ سے ریتا بہوگنا جوشی کا نام آگے کیا ہے ، جو گزشتہ انتخابات میں یہیں سے جیتی تھیں اور کچھ وقت پہلے ہی وہ کانگریس کا دامن چھوڑ کر بی جے میں شامل ہوئی ہیں۔ارپنا یادو، ملائم سنگھ یادو کی دوسری بیوی کے بیٹے پرتیک یادو کی بیوی ہیں۔

اکھلیش یادو مبارکپور سے تو ارپنا یادو لکھنو کینٹ سے لڑیں گی الیکشن ، شاداب فاطمہ کو نہیں ملا ٹکٹ

خیال رہے کہ ملائم سنگھ نے تقریبا ایک سال پہلے ہی 2017 کے یوپی انتخابات کے لئے لکھنؤ کینٹ سے ارپنا کا نام آگے کر دیا تھا۔ اس حلقہ جہاں سے ایس پی کبھی نہیں جیت پائی ہے، وہاں اپنی بنیاد مضبوط کرنے کے لئے ارپنا کافی محنت بھی کر رہی ہیں۔

علاوہ ازیں اکھلیش کابینہ میں وزیر ابھیشیک مشرا کو لکھنؤ نارتھ سے ٹکٹ دیا گیا ہےجبکہ اکھلیش یادو نے سابق وزیر اور ملائم کی نزدیکی شاداب فاطمہ اور دبنگ وجے مشرا کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز