ڈمپل یادو اب نہیں اتریں گی انتخابات میں ، اکھلیش یادو قنوج لوک سبھا سیٹ سے لڑ سکتے ہیں الیکشن

Sep 25, 2017 01:31 PM IST | Updated on: Sep 25, 2017 01:31 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو کے اپنی بیوی ڈمپل یادو کے لوک سبھا کا انتخاب لڑنے سے منع کرنے کے ساتھ ہی اب ان کے قنوج سیٹ سے لڑنے کی قیاس آرائی شروع ہو گئی ہے۔ مسٹر یادو نے گزشتہ رات ایک پروگرام کے دوران اپنی بیوی ڈمپل یادو کے قنوج سے انتخابی مقابلہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

سیاست میں کنبہ پروری کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خاندان بحث کا موضوع ہے۔ وہ اس پر ابھی بات نہیں کرنا چاہتے، لیکن اس کی بیوی انتخاب نہیں لڑے گی۔ ان کی پارٹی کے ایک رہنما نے کہا، ’’اگر بھابھی قنوج سے انتخاب میں حصہ نہیں لیتیں تو، بھیا ن کی جگہ پر امیدوار ہوسکتے ہیں‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ پارٹی کے نوجوانوں نے مسٹر یادو کو بھیا اور ڈمپل یادو بھابھی کہہ کر مخاطب کرتےہیں۔

ڈمپل یادو اب نہیں اتریں گی انتخابات میں ، اکھلیش یادو قنوج لوک سبھا سیٹ سے لڑ سکتے ہیں الیکشن

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز