یادو کنبہ میں جاری تنازع کے خاتمہ کا اشارہ ، دیوالی پر اکھلیش یادو نے چچا شیوپال کے چھوئے پاؤں

Oct 19, 2017 07:29 PM IST | Updated on: Oct 19, 2017 07:29 PM IST

اٹاوہ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں تقریبا َ ایک سال سے مچے گھمسان ​​کے درمیان سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اپنے چچا شو پال سنگھ یادو کا آج پاؤں چھو کر خاندان میں چل رہے تنازعہ کو ختم ہونے کا اشارہ دیا۔ دیوالی کے موقع پر ملائم سنگھ یادو کا پورا خاندان اپنے آبائی گاؤں اٹاوہ کے سیفئی میں موجود تھا۔ دیوالی اور دیگر تہوار پر یہ خاندان ایک ساتھ سیفئی میں ہی مناتا ہے۔ ملائم سنگھ یادو اپنے بھائیوں شیوپال، ابھيرام، رامپال اور سیفئی کے سرپنچ درشن سنگھ یادو کے ساتھ بیٹھے تھے۔

اکھلیش نے شیوپال سمیت ہر ایک کے پاؤں چھوئے، شیوپال اور اکھلیش کے درمیان تعلقات کچھ دنوں سے ٹھیک نہیں تھے، اکھلیش نے شیوپال کو ایس پی کے نیشنل ایگزیکٹو میں بھی جگہ نہیں دی۔

یادو کنبہ میں جاری تنازع کے خاتمہ کا اشارہ ، دیوالی پر اکھلیش یادو نے چچا شیوپال کے چھوئے پاؤں

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز