عوامی مسائل پر سائیکل چلا کر تحریک شروع کریں گےاکھلیش یادو

اتر پردیش میں سماجوی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھیلیش یادو عوامی مسائل پر سائیکلنگ کرکے ایک تحریک شروع کریں گے۔

Aug 20, 2017 05:43 PM IST | Updated on: Aug 20, 2017 05:43 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش میں سماجوی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھیلیش یادو عوامی مسائل پر سائیکلنگ کرکے ایک تحریک شروع کریں گے۔ مسٹر اکھیلیش یادو نے آج یہاں کہا کہ بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومتیں عوام کی توقعات پر نہیں اتری ہیں۔ عوام کے مسائل مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ عام عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ عوامی مسائل کے لئے سماجوادی پارٹی جلد ہی تحریک شروع کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود بیٹر ی سے چلنے والی سائیکل چلاکر آندولن کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک شروع کرنے کی تاریخ کا فیصلہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ بیٹھ کر کیاجائے گا، لیکن یہ توقع ہے کہ تحریک کا وقت اکتوبر ہو سکتا ہے۔ اس تحریک کو لکھنؤ سے الہ آباد اور غازی پور سے اعظم گڑھ تک سائیکل چلا کر شروع کیا جائے گا۔ اس تحریک کو ریاست کے تمام حصوں میں کیا جائے گا، کیونکہ پوری ریاست بی جے پی حکومت سے پریشان ہے۔

عوامی مسائل پر سائیکل چلا کر تحریک شروع کریں گےاکھلیش یادو

file photo

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز