اے ایم یو کو دی ٹائمس ہائیر ایجوکیشن نے ملک کی بہترین یونیورسٹی قراردیا ، علیگ برادری میں خوشی کی لہر

Sep 10, 2017 08:28 PM IST | Updated on: Sep 10, 2017 08:28 PM IST

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خاں کی 200 ویں سالگرہ کی تیاریاں جوش وخروش کے ساتھ جاری ہیں ۔ ایسے میں مصلح قوم کو اس سے بڑا خراج عقیدت اور کیا ہوگا کہ ان کے ذریعہ لگایا گیا پودا آج ملک کا بہترین ادارہ بن گیا ہے ۔ جی ہاں تعلیمی اداروں کو رینکنگ دینے والی تنظیم دی ٹائمس ہائیر ایجوکیشن نے مسلم یونیورسٹی کو ملک کی بہترین یونیورسٹی قرار دیا ہے ، جس سے علیگ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور سب ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 17 اکتوبر 1817 کو پید اہوئے سرسید احمد خاں نے مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو محسوس کرتے ہوئے مغربی اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں ایک تعلیمی ادارہ قائم کیا تھا ، جو آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شکل میں قوم کو فیضیاب کررہا ہے ۔یونیورسٹی نے ملک کے بدلتے ہوئے ہر دور کو دیکھا اورجس جس وائس چانسلر نے یہاں اپنی خدمات انجام دیں ، سبھی نے ایک خواب دیکھا کہ سرسید کے اس ادارے کو ملک کا نمبرایک ادارہ بنایا جائے ۔

اے ایم یو کو دی ٹائمس ہائیر ایجوکیشن نے ملک کی بہترین یونیورسٹی قراردیا ، علیگ برادری میں خوشی کی لہر

سابق وائس چانسلر جنرل ضمیرالدین شاہ نے اپنے دورِ اقتدار میں ایک نعرہ دیا تھا کہ ’’یونیورسٹی ون2017 ‘‘ انکا دور اقتدار تو ختم ہوگیا ، لیکن ان کے ذریعہ دیکھا گیا کہ خواب آج شرمندہ تعبیر ہوا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز