اے ایم یو انتظامیہ کی موسم گرما کی تعطیلات میں طلبہ اور ریسرچ اسکالرس کو اپنا سامان ساتھ لے کر جانے کی ہدایت

May 26, 2017 08:57 PM IST | Updated on: May 26, 2017 08:57 PM IST

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامہ نے سبھی طلبہ اور ریسرچ اسکالرس سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمِ گرما کی تعطیلات کے پیشِ نظر20 جون سے29 جولائی تک اپنا تمام سامان ساتھ لے کر جائیں اوراپنے کمرے میں کسی بھی قسم کے سامان کو چھوڑ کر نہ جائیں۔ تاہم میڈیسن فیکلٹی اور یونانی میڈیسن فیکلٹی کے طلبہ کواس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

ڈی ایس ڈبلیو اور چیف وجیلینس آفیسر پروفیسر جمشید صدیقی نے بتایا ہے کہ یونیورسٹی کے بوائز ریسرچ اسکالرس کے لئے آر ایم ہال اور گرلس ریسرچ اسکالرس کے لئے ایس این ہال اور آئی جی ہال میں سمر ہاسٹل کا نظم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائننگ ہال بھی06 جون سے بند ہوجائیں گے ، لیکن سمر ہاسٹل میں ریسرچ اسکالرس کے لئے ڈائننگ ہال کا نظم کیا جائے گا۔

اے ایم یو انتظامیہ کی موسم گرما کی تعطیلات میں طلبہ اور ریسرچ اسکالرس کو اپنا سامان ساتھ لے کر جانے کی ہدایت

پروفیسرجمشید صدیقی نے تمام پرووسٹوں سے اپیل کی ہے کہ وہ26 مئی سے ہی ان طلبہ کے لئے جو اپنے سامان کو متعلقہ ہالوں میں چھوڑنا چاہتے ہیں ، ایک جگہ کا تعین کرلیں ، جہاں پر ان کے سامان کو حفاظت کے ساتھ رکھا جاسکے۔ پروفیسر صدیقی نے کہا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران متعلقہ ہالوں میں ایک ریزیڈنٹ وارڈن کو بھی لازمی طور پر رہنا ہوگا۔ انہوں نے تمام پرووسٹوں سے کہا ہے کہ وہ ہالوں کی پتائی اور دیگر ضروری مرمت کے کاموں کے لئے یونیورسٹی انجینئر کو مطلع کریں۔ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ہالوں میں پرووسٹ یونیورسٹی پروکٹر کے ساتھ مل کر مناسب حفاظتی انتظامات کو مضبوط بنائیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز