جرنلسٹ چھترپتی قتل کیس : گرمیت رام رحیم قصور وار قرار ، سزا کا اعلان 17 جنوری کو

جرنلسٹ چھترپتی قتل کیس میں گرمیت رام رحیم کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے اہم ملزم ڈیرہ سربراہ گرمیت رام رحیم سمیت چاروں ملزموں کو قصوروار قرار دیا ہے ۔ پنچ کولہ کی سی بی آئی عدالت چاروں ملزمین کو 17 جنوری کے دن سزا سنائے گی ۔

Jan 11, 2019 04:31 PM IST | Updated on: Jan 11, 2019 04:31 PM IST

جرنلسٹ چھترپتی قتل کیس میں گرمیت رام رحیم کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے اہم ملزم ڈیرہ سربراہ گرمیت رام رحیم سمیت چاروں ملزموں کو قصوروار قرار دیا ہے ۔ پنچ کولہ کی سی بی آئی عدالت چاروں ملزمین کو 17 جنوری کے دن سزا سنائے گی ۔

ڈیرہ سچا سودہ سربراہ گرمیت رام رحیم پر کشن لال ، نرمل اور کلدیپ کے ساتھ مل کر سازش رچ کر سرسا کے جرنلسٹ رام چندر چھترپتی کا قتل کرنے کا الزام ثابت ہوگیا ہے ۔ بائیک پر آئے کلدیپ نے گولی مار کر چھترپتی کا قتل کردیا تھا اور اس کے ساتھ نرمل بھی تھا ۔ چھترپتی نے اپنے ایویننگ نیوز پیپر پورا سچ میں اس سلسلہ میں سادھوی کا خط شائع کیا تھا ۔ اسی سے پورے معاملہ کا انکشاف ہوا تھا۔

جرنلسٹ چھترپتی قتل کیس : گرمیت رام رحیم قصور وار قرار ، سزا کا اعلان 17 جنوری کو

جرنلسٹ چھترپتی قتل کیس : گرمیت رام رحیم قصور وار قرار ، سزا کا اعلان 17 جنوری کو

اس معاملہ میں 2003 میں ایف آئی آر درج ہوئی تھی اور 2006 میں معاملہ سی بی آئی کے سپرد کیا گیا تھا ۔ سادھویوں کی آبروریزی کے معاملہ میں گرمیت رام رحیم سناریا جیل میں 20 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ گرمیت رام رحیم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش ہوا ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز