جے این ایس یو آئی الیکشن کے نتائج کا اعلان ، چاروں سیٹوں پر لیفٹ کا قبضہ ، ہریانہ کی گیتا کماری بنی صدر

Sep 10, 2017 09:50 AM IST | Updated on: Sep 10, 2017 09:52 AM IST

نئی دہلی : جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین جے این ایس یو آئی کے انتخابات میں یونائٹیڈ لیفٹ نے سبھی چاروں سیٹوں پر بازی مار لی ہے ۔ الیکشن کمیٹی کے اہلکاروں نے بتایا کہ کل دیر رات الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ الیکشن پینل کے مطابق کل چار ہزار چھ سو انتالیس ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ ان میں سے انیس ووٹ غلط بیلٹ باکس میں ڈالنے کی وجہ سے رد کردئے گئے ۔

صدر کے عہدہ پر گیتا کماری نے جیت حاصل کی ہے ۔ انہوں نے اے بی وی پی کے ندھی ترپاٹھی کو چار سو چونسٹھ ووٹوں سے مات دی ۔ وہیں نائب صدر کے عہدہ پر سمونا زویا خان نے اے بی وی پی کے درگیش کمار کو آٹھ سو چوراسی ووٹوں سے ہرایا ۔ وہیں لیفٹ کے دگی رالا کرشن نے جنرل سکریٹری کے عہدہ پر جیت درج کی ۔ جوائنٹ سکریٹری کے عہدہ پر بھی لیفٹ کے ہی سدھانشو سنگھ نے اپنی جیت درج کی ۔

جے این ایس یو آئی الیکشن کے نتائج کا اعلان ، چاروں سیٹوں پر لیفٹ کا قبضہ ، ہریانہ کی گیتا کماری بنی صدر

خیال رہے کہ جے این یو طلبہ یونین کا انتخاب ملک کے سب سے مشہور طلبہ یونین کے الیکشن میں سے ایک ہے ۔ آٹھ ستمبر کو ہوئی ووٹنگ میں ستاون اعشاریہ چھ فیصد ووٹ ڈالے گئے تحے ۔ ووٹنگ کیلئے جے این یو کیمپس میں چار سینٹر بنائے گئے تھے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز