اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد نے جاری کی 14 فرضی باباوں کی فہرست ، رادھے ماں اور نرمل بابا کے نام بھی شامل

Sep 10, 2017 04:53 PM IST | Updated on: Sep 10, 2017 04:53 PM IST

لکھنو : اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد نے ملک کے 14 فرضی باباوں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ الہ آباد میں ایک میٹنگ میں ان باباوں کی فہرست جاری کی گئی ۔ فہرست میں آسارام باپو عرف آشومل شرمانی ، سکھوندر کور عرف رادھے ماں ، سچدانند گری عرف سچن دتہ ، گرمیت رام رحیم ، اوم بابا عروف وویکانند جھا ، نرمل بابا عرف نرمل جیت سنگھ ، اچھادھاری بھیمانند عرف شیو مورتی دیویدی ، سوامی اسیمانند ، نارائن سائیں ، رام پال ، خوشی منی ، برہسپتی گری اور ملکان گری سمیت کل 14 باباوں کے نام شامل ہیں۔

اکھل بھارتیہ پریشد میں ملک کے سبھی 13 اکھاڑے شامل ہیں ، جس میں لاکھوں کی تعداد میں سادھو سنت ہیں ۔ اکھاڑہ پریشد کے صدر نریندر گری کے مطابق کافی دنوں سے فرضی باباوں کے ذریعہ عصمت دری ، جنسی استحصال اور ملک کے سادہ لوح عوام کو ٹھگنے کی خبریں آتی رہتی ہیں ۔ کئی باباوں کے خلاف ملک کی عدالتیں بھی فیصلہ دے چکی ہیں ۔ ایسے میں ہندو دھر اور سنت سماج کی بدنامی ہوتی ہے ، اس لئے پریشد نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ خود ساختہ فرضی باباوں کی ایک فہرست جاری کرے تاکہ عوام کو اس سے محتاط رہنے کیلئے کہا جاسکے۔

اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد نے جاری کی 14 فرضی باباوں کی فہرست ، رادھے ماں اور نرمل بابا کے نام بھی شامل

بتایا جارہا ہے کہ اکھاڑہ پریشد کی میٹنگ میں فرضی باباوں کی فہرست جاری کئے جانے کے بعد اب یہ فہرست کو حکومت کے بھی سپرد کردی جائے گی ، تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے ، جو غلط طریقہ سے عقیدت کے نام پر کھلواڑ کررہے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز