آل انڈیا ریڈیو کے ای ایس ڈی کے تحت 3 دسمبر2017 سے خبروں کا ایک نیا بلیٹن شروع

Dec 05, 2017 08:48 PM IST | Updated on: Dec 05, 2017 08:48 PM IST

نئی دہلی۔ آل انڈیا ریڈیو کی بیرونی خدمات کے شعبے (ایکسٹرنل سروس ڈویژن) نے 3 دسمبر2017 سے بر صغیر سے متعلق خبروں کا ایک نیا بلیٹن شروع کیا ہے۔10 منٹ دورانئے کا یہ بلیٹن ’خبریں بر صغیر سے‘‘ روزانہ رات گیارہ بجے نشر کیا جاتا ہے جس میں بر صغیر سے متعلق اہم خبریں شامل ہوتی ہیں۔ یہ اطلاع یہاں جاری ایک ریلیز میں دی گئی۔

اس خصوصی بلیٹن کا مقصد کچھ ممالک سے اور علاقے کے باہر سے ہندوستان کے مفادات کے خلاف نشرکی جانے والی خبروں کے تناظر میں بر صغیر میں خاص طور پر اور پوری دنیا میں عام طور پر اپنے سامعین کے سامنے ہندوستان کا صحیح نقطہ نظر واضح کرنا ہے۔ مزید یہ کہ یہ پیش قدمی پڑوسی ممالک کو ترجیح دیئے جانے کی موجودہ حکومت کی پالیسی کے عین مطابق ہے۔

آل انڈیا ریڈیو کے ای ایس ڈی کے تحت 3 دسمبر2017 سے خبروں کا ایک نیا بلیٹن شروع

آل انڈیا ریڈیو دفتر: فائل فوٹو۔ فوٹو ہندوستان ٹائمس۔

قابل ذکر ہے کہ اطلاعات کی کمی اور زمینی حقائق سے پرے مغربی ذرائع ابلاغ بر صغیر کے تعلق سے اکثر و بیشتر ایسی خبریں سامعین کے سامنے پیش کرتے ہیں جو علاقے کی سماجی اخلاقیات اور حقائق کے عین مطابق نہیں ہوتیں۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ آل انڈیا ریڈیو کے بیرون ملک نشریات کے شعبے نے 15 منٹ کے دورانیے کا ایک خصوصی بلیٹن ’اْپ مہادیشر خبْور‘‘ شروع کیا تھا جو بر صغیر کے تعلق سے مصدقہ خبروں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش کے علاوہ دنیا کے دیگر حصوں میں غیر مقیم ہندوستانی اوربنگلہ دیشی شہریوں میں کافی مقبول ہے۔ اس بلیٹن میں ترقیاتی کاموں اور عام مسائل سے متعلق خبر یں بھی ہوتی ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز