الہ آباد ہائی کورٹ کا بابا رام دیو ، ضلع مجسٹریٹ اور سی ای او کو توہین عدالت کا نوٹس

الہ آباد ہائی کورٹ نے پتنجلی آیور ویدک لمیٹڈ، نوئیڈا کے ڈائریکٹر یوگا گرو بابا رام دیو، گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ برجیش نارائن سنگھ اور یمنا ایکسپریس وے اتھارٹي کے چیف ایگزیکٹیو افسر ارون ویر سنگھ پر عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرنے الزام میں توہین کی نوٹس جاری کیا ہے

Dec 18, 2017 11:43 PM IST | Updated on: Dec 18, 2017 11:44 PM IST

الہ آباد: الہ آباد ہائی کورٹ نے پتنجلی آیور ویدک لمیٹڈ، نوئیڈا کے ڈائریکٹر یوگا گرو بابا رام دیو، گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ برجیش نارائن سنگھ اور یمنا ایکسپریس وے اتھارٹي کے چیف ایگزیکٹیو افسر ارون ویر سنگھ پر عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرنے الزام میں توہین کی نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس اشونی کمار مشرا نے گوتم بدھ نگر کے گاؤں کے کسان سوہن لال کی درخواست پر آج یہ نوٹس جاری کیا۔

درخواست گزارکا کہنا ہے کہ پلاٹ نمبر 172-اے اور 172 بی کے حصول کی قانونی حیثیت کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست پر جواب طلب کیا اور متنازعہ زمین کے جمود کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزار کی زمین یمنا ایکسپریس وے اتھارٹی کے حق میں حاصل کر بابا رام دیو کی کمپنی پتنجلی آیور ویدک کو دے دی گئی تھی۔ عدالت کے اسٹے آرڈر کے باوجود کمپنی نے درخواست گزار کے پلاٹ کو خاردار تار سے گھیر لیا ہے۔ اس کی شکایت کئے جانے کے باوجود عدالت کے حکم مانا نہیں جارہا ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ کا بابا رام دیو ، ضلع مجسٹریٹ اور سی ای او کو توہین عدالت کا نوٹس

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز