الہ آباد ہائی کورٹ کی مسجد معاملہ میں فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی تیاری

الہ آباد۔ الہ آباد ہائی کورٹ کی مسجد کو تین مہینے میں ہٹانے کے فیصلے کے خلاف مسجد انتظامیہ نے سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

Nov 11, 2017 09:25 PM IST | Updated on: Nov 11, 2017 09:27 PM IST

 الہ آباد۔ الہ آباد ہائی کورٹ کی مسجد کو تین مہینے میں ہٹانے کے فیصلے کے خلاف مسجد انتظامیہ نے سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ مسجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کی مسجد سنی سینٹرل وقف بورڈ میں درج ہے اور یہاں 1981سے باقاعدہ نماز ہو رہی ہے۔ ایسے میں مسجد کو قانونی طور سے بچانے کی پوری کوشش کی جائے گی ۔ معروف قانون داں اور سینئر ایڈوکیٹ روی کرن جین  ہائی کورٹ مسجد کا مقدمہ سپریم کورٹ میں لڑیں گے۔

الہ آباد ہائی کورٹ کی مسجد کے وجود کی قانونی لڑائی اب لمبی کھنچنے والی ہے ۔ مسجد انتظامیہ کمیٹی کے وکیل روی کرن جین نے  ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کی بات کہی ہے ۔ روی کرن جین کا کہنا ہے کہ مسجد کے خلاف پی آئی ایل داخل ہونے سے پہلے  گذشتہ 29؍ جولائی کو دو ججوں نے مسجد کا معائنہ کیا تھا اور انہوں نے مسجد کی موجودگی پر اپنے اطمینان کا اظہار بھی کیا تھا ۔

الہ آباد ہائی کورٹ کی مسجد معاملہ میں فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی تیاری

الہ آباد ہائی کورٹ کی مسجد کے وجود کی قانونی لڑائی اب لمبی کھنچنے والی ہے ۔

روی کرن جین کا کہنا ہے کہ تین مہینے کے اندر مسجد ہٹانے کے ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے میں کئی قانونی خامیاں موجود ہیں ۔ روی کرن جین نے کہا کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں وقف قوانین اور سپریم کورٹ کی بعض گائڈ لائنس کو نظر انداز کیا ہے ۔ روی کرن جین کا کہنا ہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف  جلد ہی سپریم کورٹ میں اپیل داخل کی جائے گی۔

Loading...

روی کرن جین ۔ سینئر ایڈو کیٹ الہ آباد ہائی کورٹ روی کرن جین ۔ سینئر ایڈو کیٹ الہ آباد ہائی کورٹ

واضح رہے کہ پچھلے آٹھ نومبر کو  الہ آباد ہائی کورٹ کے سامنے واقع مسجد کو تین ماہ کے اندر ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا ۔ اس فیصلے کے بعد سے مسلمانوں میں سخت بے چینی پھیل گئی ہے ۔ چونکہ معاملہ عدالت سے جڑا ہوا  ہے، اس لئے اس معاملے میں مسلمان کھل کر کچھ کہنے کو تیار نہیں ہیں ۔ اب سپریم کورٹ سے انصاف کی امید کی جا رہی ہے کہ  مسجد کے  حق میں کوئی  بہتر فیصلہ سامنے آئے ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز