یوپی شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کو الہ آباد ہائی کورٹ سے جھٹکا

Apr 18, 2017 07:02 PM IST | Updated on: Apr 18, 2017 07:02 PM IST

الہ آباد۔ یو پی شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئر مین وسیم رضوی کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ وسیم رضوی کے خلاف بریلی کے قلعہ تھانے میں درج ایف آئی آر کو ختم کرنے اور ان کی گرفتاری پر روک لگانے سے الہ آباد ہائی کورٹ نے انکار کر دیا ہے ۔ قلعہ تھانے میں درج ایف آئی آر میں وسیم رضوی پر ایک کروڑ بیس لاکھ روپئے کی پگڑی لیکر وقف جائدا د کو کرائے پر دینے اور بڑے پیمانے پر مالی خرد برد کرنے کا الزام ہے۔

عدالت نے سماعت کے دوران کہا کہ وسیم رضوی ماضی میں بھی عدالت کی احکامات کی خلاف ورزی کر چکے ہیں ۔ ایسے میں ان کی گرفتاری پرحکم امتناعی جاری کرنے کا اب کوئی جواز باقی نہیں رہ جاتا   ۔

یوپی شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کو الہ آباد ہائی کورٹ سے جھٹکا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز