الہ آباد میں تشدد اور عدم رواداری کے خلاف عوامی بیداری ریلی

Dec 11, 2017 10:42 PM IST | Updated on: Dec 11, 2017 10:42 PM IST

الہ آباد : سماج میں پھیلتے پر تشدد واقعات کے خلاف الہ آباد میں عوامی بیداری ریلی نکالی گئی ۔ اس ریلی میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے کارکنان کے علاوہ بڑی تعداد میں طلبہ اورطالبات نے بھی شرکت کی ۔عوامی بیداری ریلی میں تشدد اور عدم رواداری کے خلاف نعرے لگائے گئے ۔ریلی میں سماج میں رو نما ہونے والے ہر قسم کے تشدد کی مخا لفت کی گئی۔ اس موقع پر تشدد کا شکار ہوانے والے بے قصور افراد کی یاد میں شمع بھی روشن کی گئی ۔

ریلی میں شامل ہونے والے سماجی کا رکنان کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتے پرتشدد واقعات پورے سماج کے لئے ایک لمحہ فکریہ ہیں ۔ آل انڈیا وومنس کانفرنس کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ کسی پر ظلم و تشدد دیکھ کر خاموش ہو جانا یا منہ موڑ لینا اس کو بڑھاوا دینا ہے۔ کیوں کہ تشدد کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے، لیکن ان کو کوئی روکتا ٹوکتا نہیں ہے ، تو ان کی طاقت بڑھ جاتی ہے۔ موجودہ حالات میں عوام سے تشدد کے خلاف متحد ہونے کی اپیل بھی کی گئی ۔

الہ آباد میں تشدد اور عدم رواداری کے خلاف عوامی بیداری ریلی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز