ایلومنائی میٹ : ایلومنائی میٹ کے دوسرے دن یونیورسٹی کی ممتازخواتین ابنائے قدیم کیلئے خصوصی پروگرام کا انعقاد

Oct 16, 2017 11:24 PM IST | Updated on: Oct 16, 2017 11:24 PM IST

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں منعقدہ دو روزہ ایلومنائی میٹ آج یونیورسٹی کے کینیڈی ہال میں اختتام پذیر ہوگئی۔ دنیا بھر سے آئے اے ایم یو کے سابق طلبہ نے جہاں ایک دوسرے کے ساتھ تبادلۂ خیال کے پروگراموں میں حصہ لیا وہیں اس ادارہ کے فروغ اور تعمیر میں اپنے سرگرم عہد کا اعادہ کیا۔

اے ایم یو کی ایلومنائی میٹ میں ایک تقریب خصوصی طور سے خواتین کے لئے رکھی گئی تھی۔ جس میں ملک بھر میں اپنی خدمات دے رہی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فارغین خواتین نے شرکت کی ۔ یونیورسٹی کی ممتازخواتین ابنائے قدیم پر مشتمل سیشن میں مختلف میدانوں میں نمایاں کردار ادا کر اے ایم یو کا نام پوری دنیا میں روشن کررہی خواتین نے شرکت کی ۔

ایلومنائی میٹ : ایلومنائی میٹ کے دوسرے دن یونیورسٹی کی ممتازخواتین ابنائے قدیم کیلئے خصوصی پروگرام کا انعقاد

انھوں نے جہاں اپنے زمانہ کے تجربات سے نئی نسل کو واقف کرایا ، وہیں دورِ حاضر میں خواتین کے لئے مسائل پر بھی خصوصی توجہ دلائی ۔ انھوں نے کہ موجودہ وقت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو تعلیم نسوان کے میدان میں نمایاں رول ادا کرنا ہے ۔ اس کے علاوہ علی گڑھ اوپن یونیورسٹی سے متعلق اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز