عام آدمی پارٹی میں اختلافات عروج پر، امانت اللہ خان نے پی اے سی سے دیا استعفیٰ

May 02, 2017 11:02 AM IST | Updated on: May 02, 2017 11:02 AM IST

نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی میں اختلافات عروج پر ہیں۔ پارٹی کے سینئر لیڈر کمار وشواس پر امانت اللہ خان کے ذریعہ لگائے گئے سنگین الزامات کے بعد پارٹی میں میٹنگوں کا دور جاری ہے۔ وہیں، اوکھلا سے پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے پارٹی کی پولیٹیکل افئیرز کمیٹی( پی اے سی) سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ خیال رہے کہ امانت اللہ نے کمار وشواس پر بی جے پی کے ساتھ ساز باز ہونے جیسا سنگین الزام عاید کیا تھا جس کے بعد پارٹی نے پی اے سی کی میٹنگ بلائی تھی۔

ذرائع کے مطابق، پارٹی کی پی اے سی نے امانت اللہ خان سے الزامات کو لے کر ناراضگی ظاہر کی جس کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔ پی اے سی کی میٹنگ کے بعد نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بتایا کہ میٹنگ میں امانت اللہ کے بیان پر ناراضگی ظاہر کی گئی جس کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا جسے منظور کر لیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پارٹی رہنماوں کو بیان بازی سے بچنے کے لئے کہا گیا ہے۔

عام آدمی پارٹی میں اختلافات عروج پر، امانت اللہ خان نے پی اے سی سے دیا استعفیٰ

امانت اللہ خان: فائل فوٹو

غور طلب ہے کہ امانت اللہ خان نے گزشتہ روز پارٹی کے سینئر لیڈر کمار وشواس کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ وہ پارٹی توڑنا اور اسے ہڑپنا چاہتے ہیں۔ امانت اللہ خان نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کمار وشواس جی عام آدمی پارٹی کو ہڑپنا اور اسے توڑنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز