امر سنگھ کی جان کو خطرہ لاحق ، پھر سے ملی زیڈ کٹیگری کی سیکورٹی

Jan 08, 2017 07:20 PM IST | Updated on: Jan 08, 2017 07:20 PM IST

نئی دہلی : راجیہ سبھا رکن کے امر سنگھ کی جان کو حالیہ کچھ سرگرمیوں کے بعد خطرہ لاحق ہونے کی وجہ سے مرکزی حکومت نے مرکزی نیم فوجی کمانڈو والی زیڈ کٹیگری سیکورٹی فراہم کی ہے۔ یہ فیصلہ اترپردیش اسمبلی انتخابات سے قبل سماج وادی پارٹی کے اندرونی اختلاف کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ مرکزی وزارت داخلہ نے کل رات اس سلسلے میں ایک حکم جاری کیا اور سی آئی ایس ایف سے فوری طور پر یہ ذمہ داری سنبھالنے کیلئے کہا۔

مرکزی سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے دی گئی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے ایک اہلکار نے کہا کہ حالیہ سرگرمیوں کے پیش نظر سنگھ کی جان کو خطرے لاحق ہوگیا ہے۔ تاہم ایجنسیوں نے خطرے کے سلسلے میں زیادہ تفصیلات نہیں دی۔ ایس پی لیڈر ملائم سنگھ یادو کے قریبی امر سنگھ سی آئی ایس ایف کے دو درجن مسلح کمانڈوز کے گھیرے میں رہیں گے اور اتر پردیش میں ان کے دوروں کے درمیان یہ سیکورٹی ٹیم ہروقت ان کے ساتھ موجود رہے گی ۔

امر سنگھ کی جان کو خطرہ لاحق ، پھر سے ملی زیڈ کٹیگری کی سیکورٹی

تاہم جب وہ دہلی میں ہوں گے تو دہلی پولیس کی چھوٹی سی ٹیم ان کی سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھال سکتی ہے۔ ایس پی لیڈر ملائم سنگھ سے کچھ دنوں تک تعلقات میں کشیدگی رہنے کے بعد امر سنگھ ایک بار پھر ان کے قریب آ گئے تھے اور مئی میں پھر سے پارٹی سے راجیہ سبھا پہنچے تھے۔ سماج وادی پارٹی کے کنٹرول کو لے کر ملائم اور ان کے بیٹے اکھلیش یادو کے درمیان تعطل کے دوران امر سنگھ دوبارہ خبروں میں آ گئے ہیں۔

حکام کے مطابق امر سنگھ 2008 سے 2016 کے وسط تک سی آئی ایس ایف کی سیکورٹی گھیرے میں رہے تھے اور بعد میں مرکزی وزارت داخلہ نے اترپردیش پولیس کو یہ ذمہ داری سونپ دی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز