امر سنگھ کا الزام ، میرا قتل کروا سکتے ہیں رام گوپال یادو

Jan 22, 2017 05:54 PM IST | Updated on: Jan 22, 2017 05:54 PM IST

لکھنو : سماج وادی پارٹی میں اکھلیش یادو کی بادشاہت قائم ہونے کے بعد پارٹی سے باہر نکالے گئے امر سنگھ نے اپنی جان کو خطرہ بتایا ہے۔ امر سنگھ نے رام گوپال یادو پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان کا قتل کروا سکتے ہیں۔ امرسنگھ نے کہا کہ وہ رام گوپال کے نشانے پر ہیں اور رام گوپال کھلے عام ان کو قتل کی دھمکی بھی دے رہے ہیں کہ میں یوپی سے محفوظ واپس نہیں جاؤں گا۔

امر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ وہ سماجوادی پارٹی میں واپس آنے کے لئے بیتاب نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اکھلیش یادو کی تعریف کی ہے ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں ان سے میری برطرفی واپس لینے کی گزارش کر رہا ہوں۔

امر سنگھ کا الزام ، میرا قتل کروا سکتے ہیں رام گوپال یادو

امر سنگھ سے جب صحافیوں نے سیاست سے وابستہ سوال کیا ، تو وہ انہیں ٹالتے نظر آئے۔ سنگھ نے کہا کہ وہ، ملائم سنگھ یادو اور شیو پال یادو بن باس پر بھیج دئے گئے لوگ ہیں، میڈیا کو ہم سے سوال نہیں کرنے چاہئے۔ انہوں نے میڈیا پر اس کے پیچھا کا الزام لگایا۔ امر سنگھ نے کہا کہ اکھلیش نے ملائم سنگھ یادو، شیوپال یادو اور انہیں پارٹی سے ہٹا دیا ہے۔ ہم ہٹے اور کٹے ہوئے لوگوں کے پیچھے میڈیا والے اپنی توانائی خرچ کیوں کر رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز