حصار میں بجرنگ دل کے کارکنوں کی غنڈہ گردی ، امام کو مسجد سے باہر نکال کر مار پیٹ کی ، بھارت ماتا کی جے بولنے کیلئے دباو ڈالا

Jul 12, 2017 10:43 AM IST | Updated on: Jul 12, 2017 10:56 AM IST

حصار : کشمیر میں امرناتھ مسافروں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتجاج کیلئے سڑکوں پر اترے بجرنگ دل کے کارکنوں کی حصار میں غنڈہ گردی سامنے آئی ہے ۔ احتجاج کے دوران بجرنگ دل کے غنڈے زبردستی ایک مسجد میں داخل ہوگئے اور مسجد کے امام کے ساتھ مارپیٹ کی ۔ اس سلسلہ میں بجرنگ دل کے کارکنوں کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرلی گئی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق بجرنگ دل کے کارکن ایک مقامی مسجد میں زبردستی گھس گئے اور امام کو باہر نکال کر ان پر بھارت ماتا کی جے بولنے کا دباؤ بنانے لگے ۔ اتنا ہی نہیں کارکنوں نے امام کو طمانچہ بھی مارا ۔

حصار میں بجرنگ دل کے کارکنوں کی غنڈہ گردی ، امام کو مسجد سے باہر نکال کر مار پیٹ کی ، بھارت ماتا کی جے بولنے کیلئے دباو ڈالا

مسجد کی جانب سے بجرنگ دل کے کارکنوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے ۔ شکایت کے بعد ویڈیو کی بنیاد پر پولیس نے واقعہ میں شامل کارکنوں کی نشاندہی کرلی ہے اور دیر رات ان سب کے خلاف نامزد رپورٹ درج کی گئی ہے ۔

بتایا جارہا ہے کہ کیس درج ہونے کے بعد ڈر سے بجرنگ دل کے کارکنان انڈر گراؤنڈ ہو گئے ہیں ، جس کی وجہ سے ابھی تک کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے ۔ پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز