امبیکا سونی کا ہماچل اور اتراکھنڈ کے انچارج کے عہدے سے استعفی

Jul 21, 2017 09:34 PM IST | Updated on: Jul 21, 2017 09:34 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری امبیکا سونی نے ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے انچارج کے عہدہ سے آج استعفی دے دیا۔ کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ محترمہ سونی نے صحت کی بنیاد پر ان دونوں ریاستوں کے انچارج کے عہدہ سے فارغ کرنے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی نے ابھی تک ان کا استعفی قبول نہیں کیا ہے۔

اتراکھنڈ میں اس سال کے آغاز میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو ملنے والی زبردست شکست کے بعد سے ان کے کردار پر سوال اٹھائے جا رہے تھے۔ سال کے آخر میں ہماچل میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ محترمہ سونی پارٹی کے پالیسی ساز ادارے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی بھی رکن ہیں۔

امبیکا سونی کا ہماچل اور اتراکھنڈ کے انچارج کے عہدے سے استعفی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز