اترپردیش : امیٹھی ضلع انتظامیہ نے راہل گاندھی کا دورہ ملتوی کرنے کیلئے لکھا خط ، کانگریس برہم

Oct 01, 2017 05:59 PM IST | Updated on: Oct 01, 2017 05:59 PM IST

امیٹھی : امیٹھی کے ممبر پارلیمنٹ اور کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے مجوزہ دورے کو ملتوی کرنے کیلئے ڈی ایم اور ایس ایس پی نے ضلع کانگریس صدر کو ایک خط لکھا ہے ۔ ضلع انتظامیہ کے خط پر کانگریس نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ انتظامیہ راہل گاندھی کو اپنے گھر میں آنے سے روکنا چاہتی ہے۔ در اصل 30 ستمبر کو ایس پی جی ڈائریکٹر کی طرف سے امیٹھی ضلع انتظامیہ کو اطلاع کی گئی ہے کہ چار سے چھ اکتوبر تک راہل گاندھی کا دورہ متوقع ہے۔

اس کے بعد امیٹھی کے ڈی ایم یوگیش کمار اور ایس پی پونم کی طرف سے کانگریس کے امیٹھی ضلع صدر کو ایک خط بھیجا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ درگا پوجا ، دسہرہ اور محرم کئی مقامات پر پانچ اکتوبر تک ختم ہوگا ، جس کی وجہ سے امن و قانون کو بنائے رکھنے کیلئے ضلع کے زیادہ تر پولیس اہلکار ڈیوٹی میں مصروف رہیں گے اور ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کے پروگرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ پانچ اکتوبر کے بعد کسی بھی دن کے دورہ کا پروگرام بنایا جائے۔

اترپردیش : امیٹھی ضلع انتظامیہ نے راہل گاندھی کا دورہ ملتوی کرنے کیلئے لکھا خط ، کانگریس برہم

ضلع انتظامیہ کے خط پر کانگریس کے لیڈر اکھلیش پرتاپ سنگھ نے ضلع انتظامیہ پر تیکھا حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ امیٹھی رائے بریلی راہل کا گھر ہے ، ان کا پارلیمانی حلقہ ہے اور انتظامیہ راہل کو اپنے گھر آنے سے روکنا چاہتی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز