ہم نے کوئی پارٹی نہیں توڑی ، نتیش نے خود لالو کا ساتھ چھوڑا :امت شاہ

Jul 31, 2017 12:16 PM IST | Updated on: Jul 31, 2017 12:16 PM IST

لکھنو : یوپی کے تین روزہ دورے پر آئے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے کہا کہ تین سال کی این ڈی اے حکومت میں ہندوستان میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے۔ ہندوستان دنیا کی ترقی کرتی ہوئی معیشت بن گیا۔

شاہ نے کہا کہ یوگی حکومت کے تین ماہ پورے ہوئے ہیں۔ وہیں مودی حکومت کے تین سال پورے ہوئے ہیں۔ پچھلی حکومت میں 12 لاکھ کروڑ کے گھوٹالے سامنے آئے، وہیں 3 سال میں ہماری حکومت پر ایک بھی الزام نہیں ہے۔

ہم نے کوئی پارٹی نہیں توڑی ، نتیش نے خود لالو کا ساتھ چھوڑا :امت شاہ

لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس میں شاہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں ہر وزیر خود کو وزیر اعظم مانتا تھا۔ ہم نے ایک فیصلہ کن حکومت دینے کا کام کیا۔ 3 سال میں 50 اہم کام کئے۔

بہار کے معاملے پر امت شاہ نے صاف کیا کہ ہم نے کوئی پارٹی نہیں توڑی ہے۔ نتیش نے خود لالو کا ساتھ چھوڑا ہے۔ بہار اتحاد ٹوٹنے میں بی جے پی کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ ذات کی بنیاد پر کارکنوں کے گھر کھانے پر امت شاہ نے کہا کہ میں جن کے یہاں بھی کھانے گیا، وہ بی جے پی کے بوتھ سطح کے کارکن ہیں۔ ہمارے لئے دلت اور یادو سب ہمارے کارکن ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز