امت شاہ نے کہا : اترپردیش کے علاوہ اتراکھنڈ اور گوا میں جیت یقینی ، پنجاب میں کانٹے کا مقابلہ

Jan 29, 2017 07:57 PM IST | Updated on: Jan 29, 2017 09:11 PM IST

نئی دہلی : بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نیٹ ورک 18 کے گروپ ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں یوپی سمیت پانچ ریاستوں میں ہو رہے اسمبلی انتخابات پر کھل کر بات چیت کی ۔۔  اس انٹرویو میں امت شاہ نے یوپی سمیت پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی حکمت عملی ، نوٹ بندی کا انتخابات پر اثر، ریزرویشن پر بی جے پی کا موقف اور سیاسی مستقبل کے علاوہ بہت سے دیگر مسائل پر بھی گفتگو کی ۔

پورا انٹرویو لائیو دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔

امت شاہ نے کہا : اترپردیش کے علاوہ اتراکھنڈ اور گوا میں جیت یقینی ، پنجاب میں کانٹے کا مقابلہ

اس انٹرویو میں امت شاہ نے اپنی کئی انتخابی حکمت عملی کا بھی انکشاف کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وہ مخالف جماعتوں سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کو کن مسائل پر گھیریں گے ۔

ساتھ ہی ان کی پارٹی کے پاس اتر پردیش کو ملک کے امیر ریاستوں کے زمرے میں لا کر شاندار پردیش بنانے کی کیا اسکیم ہے؟ وہ ریاست کے سب سے زیادہ پسماندہ مغربی حصے کی ترقی کیسے کریں گے ، جیسے تمام سوالات پر امت شاہ نے بے باکی سے اپنی رائے ظاہر کی ہے ۔

خیال رہے کہ اتر پردیش میں 11 فروری سے 8 مارچ کے درمیان سات مراحل میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں ۔ یوپی اسمبلی میں کل 403 نشستیں ہیں ۔ 2012 کے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی نے 224 نشستیں جیت کر واضح اکثریت کی حکومت بنائی تھی ۔ گزشتہ انتخابات میں بی ایس پی کو 80، بی جے پی کو 47، کانگریس کو 28، آر ایل ڈی کو 9 اور دیگر کو 24 نشستیں ملیں تھیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز