گجرات سے پہلے راہل گاندھی امیٹھی کی ترقی کا حساب کتاب دیں: امت شاہ

Oct 10, 2017 05:33 PM IST | Updated on: Oct 10, 2017 05:33 PM IST

امیٹھی۔  بھا رتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے کانگریس کے گڑھ امیٹھی میں نہرو۔گاندھی خاندان پر زبردست حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ راہل گاندھی گجرات سے پہلے اپنے  پارلیمانی حلقہ امیٹھی کی ترقی کا حساب کتاب دیں۔ مسٹر شاہ نے یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور ریاست میں مسٹر گاندھی کے پرنانا، دادی اور باپ نے حکومت کی۔ تقریبا 40 سال سے امیٹھی میں اسی خاندان کا دبدبہ ہے تو اس علاقہ کی اتنی حالت خراب کیوں ہے ؟

انہوں نے کہا کہ پنچایت سے پارلیمنٹ تک کانگریس نے حکومت کی۔ وہ اب گجرات میں ترقی کا حساب کتاب مانگ رہی ہے۔ سب سے پہلے راہل گاندھی یہ بتائیں کہ وہ امیٹھی سے کتنے برسوں سے ایم پی رہے ہیں۔  یہاں ایف ایم ریڈیو اسٹیشن، ڈی ایم آفس، ٹی بی اسپتال کیوں نہیں تعمیر ہوا؟ گومتی دریا کے کٹاؤ کو روکنے کے لئے ڈیم کیوں نہیں بنائے گئے؟

گجرات سے پہلے راہل گاندھی امیٹھی کی ترقی کا حساب کتاب دیں: امت شاہ

بھا رتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ

مسٹر شاہ نے کہا کہ ترقی کے دو ماڈل ہیں۔ گاندھی۔نہرو۔ پہلے ماڈل اور دوسرا مودی ماڈل۔ پہلے ماڈل میں کچھ لوگوں کو ترقی ملی ، جبکہ دوسرے ماڈل میں تمام لوگوں کی ترقی کا بندوبست کیا گیا ۔ امیٹھی کے مقابلہ گجرات کے ہر گھر میں بجلی، پانی، عمدہ صحت مراکز اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز