پارلیمانی انتخابات کی تیاری کے لئے سہ روزہ دورے پر امت شاہ کی لکھنؤ آمد

Jul 29, 2017 12:28 PM IST | Updated on: Jul 29, 2017 02:48 PM IST

لکھنؤ۔ لوک سبھا کے 2019 میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر آج تین روزہ دورے پر یہاں آئے ، جہاں پارٹی لیڈران نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ مسٹر شاہ کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے سے پروگرام کے مقام تک تقریبا 20 کلومیٹر کے فاصلے کو پارٹی کے جھنڈے اور ہورڈنگس سے بھر دیا گیا ہے، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی، مسٹر شاہ اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویریں لگی ہيں۔ ہوائی اڈے پر مسٹر امت شاہ کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ، وزیر زراعت سوريہ پرتاپ شاہی، ڈا کٹر دنیش شرما، اور وزیر محنت سوامی پرساد موریہ سمیت کئی سینئر لیڈروں نے خیرمقدم کیا۔

آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر پارٹی کو مضبوطی دینے کیلئے مسٹر شاہ نے پورے ملک کا دورہ شروع کردیا ہے۔ 92 دن کے اس دورے کو " پرواس" کا نام دیا گیا ہے۔ اس دوران وہ پارٹی کارکنوں سے مل کر عوام کی نبض ٹٹولنے میں لگے ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ آج یہاں پہنچے ہیں۔ پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری وجے بہادر پاٹھک نے بتایا کہ اس دوران مسٹر شاہ پارٹی کے کارکنوں اور سینئر رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر شاہ آج ہی وزیراعلی آدتیہ ناتھ یوگی اور ان کی کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس کے بعد مسلسل دو دنوں تک وہ ضلع انچارج، ریاستی عہدیداروں اور علاقائی عہدیداروں کے ساتھ میراتھن میٹنگیں کریں گے۔ مسٹر شاہ کے اس دورے کو کافی اہم خیال کیا جا رہا ہے، جس میں مسٹر شاہ قومی جمہوری محاذ (این ڈی اے) کے اتحادیوں، اپنا دل اور بھارتیہ سماج پارٹی کے لیڈروں سے بھی الگ سے ملاقات کریں گے۔

پارلیمانی انتخابات کی تیاری کے لئے سہ روزہ دورے پر امت شاہ کی لکھنؤ آمد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز