امیتابھ بچن کاٹوئٹرپران کے فالوورز کوگھٹانے کا الزام،ابھی تک کے سفر کےلئے ٹوئٹر کو کہا شکریہ

بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر کو چھوڑنے کے اشارے دئیے ہیں۔امیتابھ بچن نے کل دیر رات ٹویٹ کر کے اس فیصلہ کا عندیہ دیا۔امیتابھ نے ٹوئٹر پر الزام لگایا ہے کہ اس نے ان کے فالوورز گھٹا دیئے ہیں۔

Feb 01, 2018 04:01 PM IST | Updated on: Feb 01, 2018 04:15 PM IST

نئی دہلی۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر کو چھوڑنے کے اشارے دئیے ہیں۔امیتابھ بچن نے کل دیر رات ٹویٹ کر کے اس فیصلہ کا عندیہ دیا۔ امیتابھ نے ٹوئٹر پر الزام لگایا ہے کہ اس نے ان کے فالوورز گھٹا دیئے ہیں۔

ماضی کے سپر اسٹار نے کہا’’ٹوئٹر، آپ نے میرے فالوورز گھٹائے ہیں؟ یہ مذاق لگ رہا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے رخصت لینے کا۔ ابھی تک کے سفر کے لئے شکریہ‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس سمندر میں اور بھی کئی ساری مچھلیاں ہیں اور کہیں زیادہ دلچسپ ہیں۔

امیتابھ بچن کاٹوئٹرپران کے فالوورز کوگھٹانے کا الزام،ابھی تک کے سفر کےلئے ٹوئٹر کو کہا شکریہ

اس کے علاوہ امیتابھ بچن نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ کسی ولن کو اپنے شکنجے میں لئے ہوئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹوئٹر کے رویہ سے اینگری ینگ مین والا ان کا کردار پھر جاگ گیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ دنوں امیتابھ کے ٹویٹر پر فالوورز کی تعداد کچھ کم ہوئی ہے۔اس سلسلہ میں ابھی تک ٹوئٹر کی جانب سے کوئی باضابطہ جواب نہیں آیا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز