Live Results Assembly Elections 2018

امرتسر ٹرین حادثہ میں نوجوت سنگھ سدھو اور ان کی بیوی نوجوت کور کو کلین چٹ

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق، 21 نومبر کو ٹرین حادثے کی 300 صفحات کی جانچ رپورٹ پنجاب حکومت کو سونپی گئی تھی۔

Dec 06, 2018 10:17 AM IST | Updated on: Dec 06, 2018 10:27 AM IST

امرتسر ریل حادثے میں پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو اور ان کی بیوی کو کلین چٹ مل گئی ہے۔ مجسٹریٹ انکوائری نے ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس سال دسہرہ کے دن (19 اکتوبر) کو امرتسر ٹرین حادثے میں 61 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ یہ لوگ راون دہن کو دیکھنے کے لئے جمع ہوئے تھے۔ ریلوے کراسنگ کے پاس راون دہن کا انعقاد کیا گیا تھا جس سے نوجوت کور خطاب کر رہی تھیں۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق، 21 نومبر کو ٹرین حادثے کی 300 صفحات کی جانچ رپورٹ پنجاب حکومت کو سونپی گئی تھی۔ اس میں نوجوت سنگھ سدھو اور ان کی بیوی نوجوت کور سدھو کو کلین چٹ دی گئی ہے۔

امرتسر ٹرین حادثہ میں نوجوت سنگھ سدھو اور ان کی بیوی نوجوت کور کو کلین چٹ

پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو اور ان کی بیوی نوجوت کور: فائل فوٹو۔

Loading...

جالندھر کے ڈویژنل کمشنر بی پروشارتھ نے اس انکوائری کو مکمل کر کے اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کی تھی۔ اب اس رپورٹ پر آگے کیا کارروائی کی جائے گی، اس کا فیصلہ وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ خود کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امرتسر ٹرین حادثہ: پنجاب میں 60 لوگوں کی موت، بورڈ چیئرمین بولے ۔ ریلوے نہیں کرے گا حادثے کی جانچ

نوجوت سنگھ سدھو کے بارے میں اس رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ وہ حادثہ کے دن امرتسر میں موجود ہی نہیں تھے۔ وہیں، نوجوت کور سدھو کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ وہ اس پروگرام کی مہمان خصوصی تھیں۔ لیکن مہمان خصوصی کسی بھی مقام پر جا کر یہ جانچ نہیں کرتا کہ وہاں کس طرح کا انتظام ہے۔ یہ منتظمین کو ہی یقینی بنانا ہوتا ہے۔

کٹگہرے میں کانگریس کونسلر

اس رپورٹ میں نوجوت سنگھ سدھو اور مقامی کانگریس کونسلر کے بیٹے سوربھ مٹھو مدان کی بھی غلطی بتائی گئی ہے۔ ان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اس پروگرام کے لئے نہ تو صحیح طریقہ سے تمام محکموں سے اجازت لی اور نہ ہی لوگوں کی سیکورٹی کے لئے ضروری قدم اٹھائے۔ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ منتظمین نے جان بوجھ کر اس دسہرے کے پروگرام کو کافی دیر سے شروع کیا اور انہوں نے سدھو جوڑے کے نام کا فائدہ اٹھایا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز