ماہ رمضان کے پیش نظرعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی

May 26, 2017 08:59 PM IST | Updated on: May 26, 2017 08:59 PM IST

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے احکامات کے مطابق ماہ رمضان المبارک کے پیش نظرعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تمام تدریسی، غیر تدریسی اور مرکزی دفاتر سمیت اے ایم یو مراکز کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

اسسٹنٹ رجسٹرار( ایکزیکیوٹو) مسٹر ایس روح الکبیر نے بتایا کہ اب دفاتر کے کھلنے کا وقت صبح8.00بجے اور بند ہونے کا وقت دوپہر2.30بجے ہوگا جبکہ جمعہ کے دن دفاترکے کھلنے کا وقت صبح8.00بجے اور بند ہونے کا وقت دوپہر12.00بجے ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ روزے کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لئے کسی بھی قسم کی میٹنگ یا تقریب میں روزے کے دوران ناشتہ پانی کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔

ماہ رمضان کے پیش نظرعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کا سائرن روزانہ افطار کے وقت اور سحری کا وقت ختم ہونے سے20منٹ قبل بجے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز