اے ایم یو اولڈ بوائزدہلی کا انتخاب 12اگست کو، الیکشن صاف اورشفاف ہوں گے: ریٹرننگ آفیسر

طول مدت سے منتظرعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائزایسوسی ایشن دہلی کے انتخاب کی نئی تاریخ کااعلان کردیا گیاہے۔ 12اگست کو6 ہزارسے زائد ممبران ووٹ ڈالیں گے۔

Jul 11, 2018 07:16 PM IST | Updated on: Jul 11, 2018 07:18 PM IST

نئی دہلی:  طول مدت سے منتظرعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائزایسوسی ایشن دہلی کے انتخاب کی نئی تاریخ کااعلان کردیا گیاہے اور 12اگست کو6 ہزارسے زائد ممبران ووٹ ڈالیں گے۔ یہ بات اے ایم یواولڈ بوائزایسوسی ایشن دہلی کے ریٹرنگ آفیسر ایڈووکیٹ فریداحمدخاں نے بتائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن صاف شفاف اورایماندارانہ ہو اس کیلئے وسیع انتظام کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن گزشتہ سال ہی ہونا تھا، لیکن کچھ ناگزیروجوہات اورممبرسازی مہم کی وجہ سے اس میں تاخیر کی گئی ہے۔ پہلے تین ہزار کے آس پاس ممبران تھے جو بڑھ کر 6 ہزار کے قریب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے ایم یواولڈ بوائز ایسوسی ایشن دہلی کے انتخاب میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار 20 اور 21 جولائی کو شام چار بجے سے لیکر رات 8 بجے تک پرچہ نامزدگی کے لئے 500روپے کی ادائیگی کرکے ایسوسی ایشن کے دفترسے فارم حاصل کرسکتے ہیں۔

اے ایم یو اولڈ بوائزدہلی کا انتخاب 12اگست کو، الیکشن صاف اورشفاف ہوں گے: ریٹرننگ آفیسر

اے ایم یو: فائل فوٹو

فرید خاں نے مزید بتایا کہ 15جولائی سے الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمندحضرات 200روپے کی ادائیگی پرممبران کی فہرست سے دفتر حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 22جولائی کو 12 بجے دن سے شام 4 بجے تک دفترمیں کاغذات نامزدگی داخل کئے جائیں گے اور نا م واپس لینے کی آخری تاریخ 25 جولائی صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہے۔ انہوں نے بتایاکہ امیدواروں کی حتمی فرست 27جولائی کو اے ایم یواولڈ بوائز ایسوسی ایشن دہلی کے آفس میں آویزاں کردی جائے گی۔

 فرید نے کہا کہ بلیٹ پیپر سے ہونے والے اس انتخاب میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ سنجیدہ امیدوارمنتخب ہوکر آئیں تاکہ سرسیداحمد کے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں قدم اٹھانے میں معاون ثابت ہو۔ انہوں نے کہاکہ صدر کے عہدے کے امیدوار کے لئے فیس 25ہزار روپے کی رقم رکھی گئی ہے جبکہ ایسوسی ایشن کے دیگرعہدوں نائب صدر کیلئے 20ہزار روپے، جنرل سکریٹری کے لئے 15ہزار روپے اور اس کے علاوہ دیگر عہدوں کے لئے 10ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔

Loading...

انہوں نے کہاکہ ووٹنگ 12 اگست کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 30 ہزاری کورٹ کے کانفرنس ہال، سول سائڈ میں ہوگی اوراسی دن شام 5 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوجائے گی اور نتیجوں کا اعلان کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ موجودہ ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ نے گزشتہ سال 25اگست کو ریٹرننگ افسر کی ذمہ داعی ایڈوکیٹ فرید احمد خاں کے سپرد کی تھی اور 21نومبر کو الیکشن کرانے کے لئے کہا گیا تھا، لیکن ممبر سازی اور دیگر وجوہات کی بناپر گزشتہ سال الیکشن نہیں ہوسکا اور 6 جولائی کو 12 اگست کو ایسوسی ایشن کا الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ 

 

Loading...

ری کمنڈیڈ اسٹوریز