غیر معیاری کھانا ملنے پر اے ایم یو طلبہ کا وی سی لاج پراحتجاج

Sep 26, 2017 05:13 PM IST | Updated on: Sep 26, 2017 05:13 PM IST

علی گڑھ ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں موجودہ انتظامیہ کی کارکردگی کے خلاف طلباء کے احتجاج میں کمی نہیں آ رہی ہے۔ جہاں گذشتہ دنوں طلباء یونین کے لئے کئی دن دھرنا چلا اور الیکشن کرانے کی یقین دہانی پر دھرنا کو ہٹے ہوئے ابھی 12 گھنٹہ بھی نہیں گذرے تھے کہ اقامتی ہال کی ڈائننگ میں غیرمعیاری کھانے پر طلباء کا صبر ٹوٹ گیا۔  وائس چانسلر لاج پر جمع ہوکراسکو لیکر احتجاج کرتے ہوئے طلبا نے ہال کے پرووسٹ کو فوری ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا ۔

مسلم یونیورسٹی کے سرسید ہال نارتھ کے طلباء نے دیر رات یونیورسٹی وائس چانسلر رہائش گاہ پہنچ کر کھانے کے غیرمعیار ی ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکھانے کو وائس چانسلر لاج کے گیٹ پر ہی رکھ دیا ۔ یہاں طلباء نے ہاتھوں میں پلیٹیں لیکر یونیورسٹی انتظامیہ کی لاپرواہی پر نعرے بازی کی ۔ وہیں وائس چانسلر کے ذریعہ طلباء کے مسائل پر سنجیدگی نہ دکھانے پر طلباء زیادہ برہم ہوگئے اور ’’ ہمارا وی سی سنگھی ہے ‘‘ کے نعرے لگائے۔  طلبا کا کہنا تھا کہ ڈائننگ ہال کی فیس میں حال ہی میں اضافہ ہوا ہے لیکن کھانے کا معیار دن بدن گرتا جارہا ہے جو ہمیں قطعی منظور نہیں ہے ۔ انھوں نے ہال کے پروووسٹ اور متعلقہ ٹیم کو فوری ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا۔

غیر معیاری کھانا ملنے پر اے ایم یو طلبہ کا وی سی لاج پراحتجاج

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز