ضمیر الدین شاہ کی وزیر اعلی یوگی سے ملاقات ، کہا : طلبہ کا ذہن بدلنے میں لگے گا تھوڑا وقت ، جلد ہی اے ایم یو دورہ کی دیں گے دعوت

Apr 27, 2017 07:41 PM IST | Updated on: Apr 27, 2017 07:41 PM IST

لکھنو : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے جمعرات کو ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد وائس چانسلر نے کہا کہ وہ جلد ہی وزیر اعلی یوگی کو اے ایم یو کا دورہ کرنے کی دعوت دیں گے۔ خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل ہی تین طلاق کے معاملہ پر ہندو تنظیم کی لیڈر سے ملاقات کے بعد ضمیر الدین شاہ نکتہ چینی کا شکار بن گئے تھے اور اے ایم یو کے طلبہ نے اس کی شدید مخالفت کی تھی۔

ملاقات کے بعد اے ایم یو میں یوگی کی مخالفت کے معاملہ پر وائس چانسلر نے کہا لوگوں کے خیالات تبدیل ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے۔ انہیں پورا یقین ہے کہ وزیر اعلی یوگی سب کا ساتھ سب کا وکاس کے وعدہ کو نبھائیں گے۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کے بعد مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بتایا یہ رسمی ملاقات تھی ، ویسے تو علی گڑھ یونیورسٹی سینٹرل یونیورسٹی ہے ، لیکن پھر بھی ریاستی حکومت کا رول اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کے وعدہ کو وزیر اعلی نبھائیں گے۔

ضمیر الدین شاہ کی وزیر اعلی یوگی سے ملاقات ، کہا : طلبہ کا ذہن بدلنے میں لگے گا تھوڑا وقت ، جلد ہی اے ایم یو دورہ کی دیں گے دعوت

جب وائس چانسلر سے پوچھا گیا کہ طلبہ کے درمیان یوگی کو کب بلا رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ بہت جلد بلائیں۔ ملاقات میں وزیر اعلی سے اے ایم یو کے تعلیمی اور تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز