نئے ایل جی سے بھی کیجریوال حکومت کے ٹکراو کے آثار ، ایک کروڑ روپے معاوضہ کی فائل لوٹا دی گئی

Mar 09, 2017 02:12 PM IST | Updated on: Mar 09, 2017 02:25 PM IST

نئی دہلی : دہلی کے نئے ایل جی انل بیجل نے بھی سابق فوجی رام کشن گریوال کے خاندان کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کی فائل لوٹا دی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ انل بیجل سے بھی وزیر اعلی اروند کیجریوال کی تلخی شروع ہو گئی ہے۔وزیر اعلی اروند کیجریوال نے گریوال کے کنبہ کو ایک کروڑ روپے معاوضہ کا اعلان کیا تھا ، لیکن حکومت کی فائل لوٹا دی گئی ہے۔ رام کشن گریوال سابق فوجی تھے م جنہوں نے ون رینک ون پنشن کے لئے جنتر منتر پر نومبر 2016 میں خود کشی کرلی تھی۔

ایل جی کے مطابق رام کشن گریوال ہریانہ کے شہری ہیں، دہلی کے نہیں ، اس لئے معاوضہ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ راہل گاندھی اور وزیر اعلی اروند کیجریوال جب ان کے کنبہ سے ملنے گئے تھے ، تو ان کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔

نئے ایل جی سے بھی کیجریوال حکومت کے ٹکراو کے آثار ، ایک کروڑ روپے معاوضہ کی فائل لوٹا دی گئی

یہ پہلا موقع ہے جب نئے ایل جی انل بیجل نے اروند کیجریوال حکومت کی کوئی فائل لوٹا ئی ہے ۔ حال ہی میں کیجریوال حکومت کے ایک کے بعد ایک فیصلے جیسے گیسٹ ٹیچر کی تنخواہ میں اضافہ، کم از کم اجرت میں اضافہ، محلہ کلینک سرکاری اسکول میں کھولنے کے فیصلے کو ایل جی نے منظوری دی تھی۔اس سے قبل رام كشن گریوال کے کنبہ کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کے دہلی حکومت کے فیصلہ کے خلاف دائر پٹیشن کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز