جموں و کشمیر : انکاونٹر میں سیکورٹی فورسیز نے تین دہشت گردوں کو مار گرایا ، اسکول اور کالج بند

جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سلامتی دستوں کے ساتھ ایک زبردست تصادم میں آج تین دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ۔

Mar 12, 2018 09:08 AM IST | Updated on: Mar 12, 2018 09:08 AM IST

سری نگر : جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سلامتی دستوں کے ساتھ ایک زبردست تصادم میں آج تین دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ۔ حکام نے بتایا کہ علاقہ میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر راشٹریہ رائفلس، جموں وکشمیر پولیس کا خصوصی مہم گروپ اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے ضلع اننت ناگ کے ہکورا میں آج صبح سویرے ایک مشترکہ تلاش مہم شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی دستہ جب گاوں میں مخصوص علاقہ کی طرف بڑھ رہا تھا اسی دوران دہشت گردوں نے ان پر حملہ کردیا ۔ اس کے جواب میں سلامتی دستوں نے بھی کارروائی کرتے ہوئے تین  دہشت گردوں کو مار گرایا۔

جموں و کشمیر : انکاونٹر میں سیکورٹی فورسیز نے تین دہشت گردوں کو مار گرایا ، اسکول اور کالج بند

ہندستانی فوج ۔ فائل فوٹو

حکام نے بتایا کہ مارے گئے تین دہشت گردوں میں  سے دو مقامی اور ایک غیرملکی ہے اور ان کے پاس سے بڑی مقد ار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ اس درمیان کشیدہ حالات کے پیش نظر انتظامیہ نے ضلع اننت ناگ میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی ہیں۔ علاوہ ازیں اسکول اور کالج کو بھی بند کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز