یوگی حکومت نے کابینہ اجلاس میں کئی بڑے فیصلے کئے، 15 سرکاری چھٹیاں منسوخ

Apr 25, 2017 09:40 PM IST | Updated on: Apr 26, 2017 07:42 AM IST

لکھنؤ ۔  اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ نے اسکول کالج اور سرکاری دفتروں میں عظیم لوگوں کی سالگرہ پر ہونے والی 15 چھٹياں منسوخ کرتے ہوئے کابینہ کے اجلاس میں آج شام یہاں کئی اہم فیصلے کئے ہیں۔ اجلاس کے بعدریاست کے وزیر مملکت توانائی اور ترجمان سری کانت شرما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسٹر یوگی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ فیصلے کے مطابق عظیم لوگوں کی سالگرہ پر ہونے والی 15 چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ان دنوں کو چھٹی کے طور پر نہیں منایا جائے گا بلکہ اسکول اور کالجوں میں ایک گھنٹے کے لئے پروگرام کئے جائیں گے۔

مسٹر شرما نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی کابینہ نے زمین مافیاؤں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اینٹی ٹاسک فورس کے قیام کو بھی ہری جھنڈی دے دی ہے۔ انہوں نے کہا اس فیصلے کے بعد مذہب کی آڑ میں زمین زبردستی قبضے میں نہیں کئے جائیں گے۔ مسٹر شرما نے بتایا کہ اس فیصلے کے بعد ریاست میں زمینوں پر ہونے والے غیر قانونی قبضوں کو روکنے کے لئے ریاست، کمشنری ، ضلع، تحصیل کی سطح پر ٹاسک فورس ٹیمیں بنائی جائیں گی۔

یوگی حکومت نے کابینہ اجلاس میں کئی بڑے فیصلے کئے، 15 سرکاری چھٹیاں منسوخ

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے دو ماہ کے اندر زمین مافیا کی شناخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کی ذمہ داری طے کرتے ہوئے صاف کر دیا گیا ہے کہ شکایت پر فوری کارروائی نہیں کئے جانے پر تھانےداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ قبضوں کو لے کر شکایتی پورٹل بھی حکومت بنائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں 15 مئی کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ سیشن تقریباً ایک ہفتے چلے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز