کیشو پرساد موریہ کا اعلان ، یوپی میں جلدہی ہوگی اینٹی رومیو اسکواڈ کی تشکیل

Mar 20, 2017 11:31 PM IST | Updated on: Mar 20, 2017 11:31 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ نے کل وزیر اعلی کے عہدےکا حلف لیا ہے اور آج یوگی حکومت نے 100 دن کے ایجنڈے پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس ایجنڈے میں انہوں نے بی جے پی کے منشور میں کئے گئے تمام انتخابی وعدے سامنے رکھے ہیں، جس میں اینٹی رومیو اسکواڈ کی تشکیل بھی شامل ہے۔

یوپی کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے بتایا ہے کہ ہماری حکومت ریاست میں ترقی کے لئے ذرہ برابر بھی تاخیر نہیں کرنا چاہتی ہے ، اس لئے ہم نے 100 دن کا ایجنڈا تیار کر لیا ہے ، جس میں کسانوں کی قرض معافی، مذبح ، کسانوں کا مسئلہ اور خواتین کی حفاظت اہم ہیں۔

کیشو پرساد موریہ کا اعلان ، یوپی میں جلدہی ہوگی اینٹی رومیو اسکواڈ کی تشکیل

خواتین کے تحفظ کے لئے اینٹی رومیو اسكواڈ کے قیام کے وعدے پر جو لوگ بھی سوال کھڑے کر رہے ہیں، انہیں ہم بتانا چاہتے ہیں کہ اس کا مذہب یا ذات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کے علاوہ آج بی ایس پی لیڈر کے قتل کے معاملہ پربھی موریہ نے کہا کہ مجرموں پر جلد ہی شکنجہ کسا جائے گا اور اگر اس طرح کے معاملات میں پولیس کی غفلت یا خراب رویہ سامنے آتا ہے ، تو ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز