وزیر اعلی یوگی سے ملنے پہنچی یادو خاندان کی چھوٹی بہو ارپنا ، پرتیک بھی موجود

یوپی کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ یوگی حلف برداری کے بعد سے اب تک وی وی آئی پی گیسٹ ہاؤس میں ہی موجود ہیں۔

Mar 24, 2017 12:39 PM IST | Updated on: Mar 24, 2017 12:39 PM IST

لکھنو : یوپی کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ یوگی حلف برداری کے بعد سے اب تک وی وی آئی پی گیسٹ ہاؤس میں ہی موجود ہیں۔ اسی درمیان جمعہ کو ملائم خاندان کی چھوٹی بہو ارپنا یادو اپنے شوہر اور ملائم سنگھ یادو کے بیٹے پرتیک یادو کے ساتھ گیسٹ ہاوس پہنچیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس ملاقات کا وقت پہلے سے طے تھا۔ وہیں ارپنا کے وزیر اعلی یوگی سے اچانک ملاقات کے پیچھے کی تصویر صاف نہیں ہو پائی ہے۔ لکھنؤ کی کینٹ اسمبلی سیٹ سے اپنی قسمت آزما چکی ارپنا کو بی جے پی کی ریتا بہوگنا جوشی سے کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وزیر اعلی یوگی سے ملنے پہنچی یادو خاندان کی چھوٹی بہو ارپنا ، پرتیک بھی موجود

غور طلب ہے کہ وزیر اعلی آدتیہ ناتھ یوگی بننے سے پہلے اجے سنگھ بشٹ تھے۔ ان کا اصل گھر اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال کے يمكیشور بلاک کے پنچور گاؤں میں ہے جبکہ ایس پی سپریمو ملائم سنگھ یادو کی دونوں بہوئیں (ڈمپل یادو اور ارپنا یادو) بھی یہیں سے تعلق رکھتی ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز